Find easy and simple Aloe Vera Halwa Recipe with a fusion of traditional and contemporary flavors. Aloe Vera Halwa is a common dish to find in Desserts Recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Aloe Vera Halwa recipe with available user-friendly instructions in English Recipes.
8020 Views 0 Comments
METHOD:
جسم کے تمام دردوں کو دور کرنے والاایلوویراکا حلوہ ! ڈاکٹر بلقیس اس حلوہ کو بنانے کے لیے درج ذیل اجزاء درکار ہیں ۔ ایلوویرا جیل ۔۔۔۔۔۔۔۔ایک کپ بلینڈ کرلیں دیسی گھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آدھ کھانے کا چمچ/حسب ضرورت دارچینی اور لونگ ۔۔۔۔۔۔حسب ضرورت السی کے بیج ۔۔۔۔۔۔۔۔ایک کپ پیس لیں اخروٹ، بادام اور پستہ ۔۔۔حسب ضرورت دودھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک کپ کلونجی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک چمچ بنانے کا طریقہ دیسی گھی میں لونگ اور دارچینی کڑ کڑالیں ۔ ایلوویرا کا گودا شامل کرکے پکائیں جب تک پانی سوکھ نہ جائے ۔ ایلوویرا کا پانی سوکھ جائے تو بادام ، اخروٹ اور پستہ شامل کریں ۔ پسے ہوئے السی کے بیج شامل کرکے مکس کریں ۔ ایک چمچ کلونجی شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں ۔ ایک کپ دودھ شامل کرکے اچھی طرح بھون لیں ۔ دودھ خشک ہوجائے تو براؤن شوگر شامل کرکے مکس کرلیں ۔ ایلوویرا کا حلوہ تیار ہے ۔ استعمال کا طریقہ روزانہ صبح و شام ایک چمچ ایک گلا س دود ھ کے ساتھ استعمال کریں ۔ انشاء اللہ ہر قسم کے ہڈیوں اور جوڑوں کے درد سے مکمل نجات مل جائے گی ۔ مسلسل استعمال کریں ۔ نوٹ : دیسی گھی نہ ملے تو زیتون کے تیل میں بنا سکتے ہیں ۔ شوگر کے مریض براؤن شوگر کا استعمال نہ کریں ۔ کم عمر بچوں کو استعمال نہ کروائیں ۔
Check out the tastiest Aloe Vera Halwa recipe only at kfoods. Find Desserts Recipes & all the recipes of all the chefs. Aloe Vera Halwa is famous for its best and unmatchable taste. Also you can check Aloe Vera Halwa . recipe in Urdu only at kfoods.com