آٹا٬ دودھ٬ انڈے٬ بیکنگ پاؤڈر٬ خمیر کو خوب یکجان کر کے پانی سے گوندھ لیں اور سیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں- ایک پین کو گریس کرلیں تیار شدہ آمیزے کی نصف مقدار پین میں ڈال دیں پوری طرح یکساں طور پر پھیلا کر پین کیک کی شکل میں ہلکی آنچ پر پکائیں جب ایک طرف سے پک جائے تو پلٹ دیں- اسی طریقے سے بچے ہوئے آمیزے کا بھی پین کیک تیار کریں- اب چینی الائچی پاؤڈر اور بادام ملا کر پین کیک پر پھیلا کر انہیں فولڈ کر کے سرونگ ڈش میں سجائیں بادام سے گارنش کر کے سرو کریں-