ادانہ کے کباب
اجزاء:
ترکی کے شہر ادانہ کے کباب دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ یہاں کے لوگ خالص گوشت کے کباب بناتے ہیں جن کی دنیا بھر میں دھوم ہے اور شر کے نام کی مناسبت سے ان کے ادانہ کباب بہت پسند کیے جاتے ہیں جس کی وجہ ان کا خاص ذائقہ اور منفرد طریقہ ہے۔ آئیے آپ کو آج ادانہ کباب گھر میں بنانے کا آسانی طریقہ بتاتے ہیں تاکہ آپ بھی پردیسی کھانا گھر میں آسانی سے بنا سکیں۔
اجزاء:
دُنبے کی ران کا گوشت آدھا پاؤ
چنے ایک مُٹھی
اناردانہ آدھا چمچ
کاجو، کشمش، بادام، ناریل ( پاؤڈر آدھا کپ )
لال مرچ، کالی مرچ، ہلدی، دھنیا پاؤڈر ( 2 چمچ مکس )
بیسن 1 چمچ
لونگ، دارچنی، بڑی الائچی پاؤڈر ( 1 چمچ )
ہری مرچ 4 سے 5
پیاز 2 سے 3
ٹماٹر 3 سے 4
لیموں 3 سے 4
ادرک لہسن کا پیسٹ 2 چمچ
آئل 3 سے 5 کپ
سونف 1 چمچ
چاٹ مصالحہ
مکھن 2 چمچ
ترکیب:
٭ گوشت کو دھو کر اس کو خُشک کرلیں اور بلینڈر کی مدد سے باریک چوپ کرلیں یا پھر سل بٹے پر کرش کرلیں۔
٭ کاجو، کشمش، بادام، ادرک لہسن کا پیسٹ، چنے، تھوڑا سا مکھن اور آئل، بیسن، کالی اور لال مرچ پاؤڈر تمام گرم مصالحہ اور پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور اس کو بلینڈر میں پیسٹ بنالیں۔
٭ پیاز اور ٹماٹر کاٹ کر اس پر چاٹ مصالحہ اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
٭ اب چاپ کیے گئے گوشت میں لال مرچ، کالی مرچ، ہلدی، دھنیا، اناردانہ، ادرک لہسن کا پیسٹ، چنے اور ڈرائی فروٹس کا پیسٹ، مکھن، سونف اور لیموں کا رس شامل کرے اچھی طرح مکس کرلیں۔
٭ اب سیخ پر گوشت لگا کر اس کو کوئلے پر پکائیں، ساتھ میں آئل کا سپرے کرلیں۔
٭ لیجیے مزیدار ادانہ کباب بن کر تیار ہیں اب ان کو ہری مرچ، ٹماٹر، پیاز اور روٹی کے ساتھ سروو کرلیں۔
Posted By: Humaira, Karachi