آلوؤں کے موٹے فرنچ فرائز کاٹیں اور تل لیں۔ بھنڈی کع بھی ثآبت رہنے دیں اور فرائی کریں۔ گرم تیل میں پیاز کو فرائی کرکے اس میں ٹماٹر، ادرک، نمک، مرچ، ہلدی اور کٹی لال مرچ ڈال کر بھون لیں۔ اب اس میں کٹا دھنیا، زیرہ، سونف، کلونجی اور کھٹائی پاؤڈر شامل کر کے تھوڑا پانی ڈالیں۔ اس کے بعد بھنڈی شامل کرکے تھوڑا پکائیں۔ آخر ہری مرچیں اور فرنچ فرائز ڈال کر ٹھوڑی دیر دم پر رکھیں۔ تیار ہونے پر سرو کریں۔