بفلو چکن سیلیڈ
اجزاء:
چکن بون لیس بریسٹ ........ 2عدد
انڈا......... 1عدد
دودھ......... 1/2کپ
لیموں کارس......... 2کھانے کے چمچے
میدہ......... 2کھانے کے چمچے
کارن فلور .........2کھانے کے چمچے
بیکنگ پاﺅڈر ........1/2کھانے کے چمچے
نمک ..........1/2چائے کا چمچہ
سفید مرچ ..........1/2چائے کا چمچہ
مسٹرڈ پاﺅڈر .........1/2چائے کا چمچہ
آئس برگ لیٹس ........2کپ
مولی (سلائس) ...........2عدد
لمبی اور باریک کٹی شملہ مرچ....... 1عدد
لمبا اور باریک کٹا ٹماٹر........... 1عدد
کوٹیج چیز(چوکور ٹکڑے) ........1/2کپ
نمک.............. 1/2چائے کا چمچہ
کُٹی لال مرچ 1.........../2 چائے کا چمچہ
چلی گارلک سوس .........1کھانے کا چمچہ
کیچپ.......... 1کھانے کا چمچہ
فرنچ ڈریسنگ .............4کھانے کے چمچے
فرائی کی ہو ئی سموسہ پٹیاں........ 1کپ
ترکیب:
بیٹربنانے کے لیے 1عدد انڈا، 1/2کپ دودھ، 2کھانے کے چمچے لیموں کا رس ، 2کھانے کے چمچے میدہ ، 2کھانے کے چمچے کارن فلور، 1/2چائے کا چمچہ بیکنگ پاﺅڈر، 1/2چائے کا چمچہ نمک، 1/2چائے کا چمچہ سفید مرچ اور 1/2چائے کا چمچہ مسٹرڈ پاﺅڈر کو ملا کر بیٹر بنالیں ۔
اب 2عددچکن بریسٹ کے فنگرزکو اس بیٹر میں ڈِپ کرکے لائٹ گولڈن اور خستہ ہونے تک فرائی کریں اور نکال کر ایک طرف رکھ دیں
پھر ایک پیالے میں 2کپ کٹے آئس برگ لیٹس ڈالیں اور اوپر 2عددلال مولی کے سلائس ، 1عددلمبی اور باریک کٹی شملہ مرچ، 1عددلمبا اور باریک کٹا ٹماٹر ، 1عددلمبا اور باریک کٹا کھیرا ، 1/2کپ کوٹیج چیز، 1/2چائے کا چمچہ نمک، 1/2چائے کا چمچہ ک©ُٹی لال مرچ، 1کھانے کا چمچہ چلی گارلک سوس، 1 کھانے کا چمچہ کیچپ اور 4کھانے کے چمچے فرنچ دریسنگ اچھی طرح مکس کریں
اوپر 1کپ فرائی کی ہوئی سموسہ پٹیاں اور فرائی کی ہوئی چکن فنگرز ڈالیں ۔ اب اسے سرو کریں ۔
Shireen Anwar,Posted By: abid, karachi
Add Your Recipe