Safar Ke Doran Ulti Ka Ilaj

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Safar Ke Doran Ulti Ka Ilaj regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Safar Ke Doran Ulti Ka Ilaj enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Safar Ke Doran Ulti Ka Ilaj experience. At Dr Essa Tips, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Safar Ke Doran Ulti Ka Ilaj
Posted By: Hina 1609 Views 0 Comments Nov 21, 2021

سفر کے دوران الٹیاں ہونا(موشن سیکنس)حمل کے دوران صبح کے وقت الٹیاں ہونا(مورننگ نوزیا)،کسی بو کی صورت میں متلی اور قے ہونا، اسٹریس میں متلی ہونا، بلڈ پریشر کم ہو نے کی صورت میں قے ہونا اورہیضے(ڈائریا) میں اس کیفیت سے گزرنابہت تکلیف دہ ہوتا ہے،اس طرح جسم میں پانی کمی ہو نے لگتی ہے جو مزید کئی بیماریوں کاسبب بنتی ہے ایسی کیفیات میں ڈکٹری نسخہ اتنے کار آمد ثابت نہیں ہوتے جتنے گھریلو ٹوٹکے فائدہ پہنچاتے ہیں اس کی سب سے بڑی وجہ تو یہ ہے یہ نسخے اور مشروبات جن اجزاء سے تیار کیے جاتے ہیں وہ سب ہی گھر میں موجود ہوتے ہیں اورمضر اثرات سے پاک ہو تے ہیں ۔ اور دیکھا بھی یہی گیا ہے کہ لوگ ان کیفیات سے نجات کے لئے گھریلو علاج کی جانب رخ کرتے ہیں ۔ یہی وجہ آج یہاں پر ڈاکٹر عیسیٰ کی متلی اور قے سے نجات کے لئے ایک بہترین مشروب کی ترکیب بتائی جارہی ہے جو آپ کو متلی اور الٹیوں سے نجات دے کر آرام پہنچائیں گی ۔

اجزاء:

ناریل کا پانی آدھا کپ
اورنج جوس آدھاکپ
لیموں کارس آدھا چائے کا چمچ
شہد ایک کھانے کا چمچ
نمک چٹکی بھر

ترکیب:

ان تمام اجزاء کو مکس کر کے دن میں ایک بارر استعمال کریں الٹیاں اور متلی کی ان کیفیات سے نجات مل جائے گی ۔
نوٹ:بلڈپریشر اورذیابیطس مریض مریض استعما ل نہ کریں اور حاملہ خواتین میں بھی اکثر بلڈ پریشر بڑھنے کی وجہ سے الٹیاں ہو تی ہیں ،تو وہ بھی اسے استعمال سے قبل اپنے معالج سے رابطہ کریں ۔

In Dr Essa Tips section you can check Safar Ke Doran Ulti Ka Ilaj in most easiest way. Find Safar Ke Doran Ulti Ka Ilaj in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Safar Ke Doran Ulti Ka Ilaj totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Safar Ke Doran Ulti Ka Ilaj.

Reviews & Comments
jpg