Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Sada Bahar Jawani Ka Raaz regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Sada Bahar Jawani Ka Raaz enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Sada Bahar Jawani Ka Raaz experience. At Dr Essa Tips, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.
آپ کی تو عمر ہی نہیں بڑھتی،ارے آپ تو دن بدن جوان ہوتے جا رہے ہیں، کیا یہ جملے آپ بھی سننا چاہتے ہیں تو ڈاکٹر عیسٰی کا یہ نسخہ آج ہی آزمائیں۔۔جوانی تو آپ پر ٹہر گئی ہے،آپ کی عمر تو بڑھتی ہی نہیں، کیا یہ جملے آپ بھی سننا چاہتے ہیں تو ڈاکٹر عیسٰی کا یہ نسخہ آج ہی آزمائیں۔انسان کی عمر بڑھنے کا تعلق دل اور دماغ دونوں سے ہے، بعض لوگ بڑے خوش مزاج، ہنس مکھ، اور باغ و بہار شخصیت کے مالک ہوتے ہیں ۔ اگر کوئی ان کو ٹوکے تو ان کا یہی کہنا ہوتا ہے کہ ارے ہمارا دل تو جوان ہے،اسی طرح کچھ لوگ عین جوانی میں ہی یہ سوچ لیتے ہیں کہ بس اب تو ہنسنے بولنے کی ہماری عمر ہی گزر گئی۔ اب تو بچوں کی انجوائے کرنے کی عمر ہے، یہی سوچ انسان کو وقت سے پہلے بوڑھا کرنا شروع کر دیتی ہے۔ اسی طرح کچھ لوگ بہت زیادہ منفی سوچ رکھتے ہیں ہر چیز کا تاریک پہلو دیکھتے ہیں،جس سے ان کے چہرے پر تفکر اور پریشانی کی وجہ سے عمر سے پہلے ہی جھریاں پڑنی شروع ہو جاتی ہیں۔اسی لئے یہ کہا جاتا ہے کہ اچھی سوچ اور اچھا مزاج انسان کوہمیشہ جوان ورعنا رکھتا ہے اورمثبت سوچ رکھنے والا انسان کبھی بوڑھا نہیں ہوتا۔ اسی لئے اگر ہمیشہ جوان رہنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک کریں، اپنی سوچ مثبت رکھیں اوراس کے ساتھ ساتھ اپنی خوراک کا بھی خیال رکھیں۔ کیونکہ اگر خوراک صحیح ہوگی تو جسمانی نظام بھی صحیح رہے گا اور صحت اچھی ہوگی تو چہرے پر بھی تازگی رہے گی۔یہاں ہم آپ سے ڈاکٹرعیسٰی کا ایسا کرشماتی نسخہ شئیر کر رہے ہیں جس کو استعمال کرنے کے بعد لوگ آپ سے آپ کے حسن اور جوانی کا راز پوچھنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔ اور آپ کو خود یہ لگے گا کہ دن بدن آپ کم عمر ہوتے چلے جا رہے ہیں ،آپ کی جلد چمکنے لگی ہے اور آپ دوبارہ سے جوانی میں قدم رکھ چکے ہیں۔چاول (ابلے ہوئے) 2 سے 3 ٹیبل اسپونایلوویرا جیل( فریش یا بازار کا) 1 ٹیبل اسپونجوجوبا آئل 1ٹی اسپونٹماٹر کا پیسٹ 1 ٹیبل اسپوناب ٹماٹر کے پیسٹ کے علاوہ سب چیزوں کو بلینڈر میں ڈال کر پیسٹ بنالیں، اب اس میں ٹماٹر کا پیسٹ ملائیں۔ یہ شاندار کرشماتی جادوئی کریم تیار ہے۔ اب اس کو چہرے پر لگائیں،10 سے 15 منٹ لگائیں،پھر ہلکے ہاتھوں سے مل کر اتار لیں۔اب چہرہ سادے پانی سے دھو لیں۔ یہ دن میں ایک دفعہ یا دو دفعہ لگا سکتے ہیں 15 دن بعد ہی لوگ آپ سے آپ کے حسن و جوانی کا راز پوچھنے پر مجبور ہو جائیں گے۔نائٹ کریم جوجوبا آئل آدھا ٹی اسپونروز ہپ آئل 4 قطرےاوپر دئیے گئے پیسٹ کو دن میں لگانے کے بعد رات میں آپ یہ دونوں آئل مکس کر کے اپنے چہرے پر ہلکا ہلکا مساج کر لیں۔اس کے بعد ان چیزوں کا کمال دیکھیں،رزلٹ دیکھ کر آپ خود حیران رہ جائیں گے۔
In Dr Essa Tips section you can check Sada Bahar Jawani Ka Raaz in most easiest way. Find Sada Bahar Jawani Ka Raaz in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Sada Bahar Jawani Ka Raaz totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Sada Bahar Jawani Ka Raaz.