Hathon Pairon Ki Jhuriyan Khatam Karne Ka Tarika

Hathon Pairon Ki Jhuriyan Khatam Karne Ka Tarika
Posted By:Sadia 1649 Views
0 Comments Nov 24, 2021


انڈا کھائیں مگر اس کا چھلکا نہ پھینکیں ۔۔ جانیئے رانی آپا کا بہترین نسخہ جو انڈے کے چھلکوں سے کرے ہاتھوں اور پاؤں کی جھریوں کا خاتمہ

خواتین کا سب سے بڑا مسئلہ رنگ گورا کرنا اور وقت سے پہلے چہرے اور ہاتھ پاؤں پر پڑنے والی جھریوں کا خاتمہ کرنا ہے چہرے کی جھریوں کو دور کرنے کے ٹوٹکے تو سب ہی بتاتے ہیں آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ ہاتھوں اور پیروں کی جھریاں دور کرنے کا طریقہ وہ بھی رانی آپا کے بتائے ہوئے طریقے سے۔
جس سے ہاتھ پاؤں اور چہرے کی جھریاں کچھ ہی دنوں میں ختم ہو جائیں گی تو آیئے پھر جانتے ہیں یہ کونسا نسخہ ہے۔

ہاتھوں پیروں اور چہرے سے جھریاں ختم کرنے کا نسخہ

• سب سے پہلے انڈے کے چھلکوں کو مکسر میں پیس کر 20 گرام باریک پاؤڈر بنا لیں۔
• اس کے بعد 20 گرام بیز ویکس لیں۔
• ساتھ ہی بیس گرام سیپیوں کا پاؤڈر لے لیں اس کے بعد صرف ایک چٹکی بیکنگ پاؤڈر لیں۔
• اب سب سے پہلے چولہے پر 20 گرام بیز ویکس کو پگھلا لیں، اب اس میں 50 گرام زیتون کا تیل شامل کریں، جب یہ دونوں اچھی طرح مکس ہو جائیں تو اس میں اوپر بتائی ہوئی تمام چیزیں اس میں شامل کر لیں۔
• اب اسے اچھی طرح مکس کریں جب یہ کریم کی شکل اختیار کرجائے تو اسے ٹھنڈا کریں اور کسی ڈبیہ میں رکھ لیں۔
• اب اس کریم کو روزانہ اپنے ہاتھوں اور پیروں پر لگائیں اگر چہرے اور گردن پر بھی جھریاں ہیں تو اسے لگا کر مساج کریں پھر ایک گھنٹے بعد اسے ٹشو سے صاف کر لیں۔
• اس کریم سے روزانہ استعمال سے نہ صرف جھریاں دور ہوں گی بلکہ آپ کا رنگ بھی نکھر جائے گا۔

In Beauty Tips and Totkay section you can check Hathon Pairon Ki Jhuriyan Khatam Karne Ka Tarika in most easiest way. Find Hathon Pairon Ki Jhuriyan Khatam Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Hathon Pairon Ki Jhuriyan Khatam Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Hathon Pairon Ki Jhuriyan Khatam Karne Ka Tarika.

Relevant Totkay

Reviews

Comments