Galay Ke Dard Ka Ilaj

Galay Ke Dard Ka Ilaj
Posted By:Sadia 2529 Views
0 Comments Jun 13, 2021


گلے میں خراش ہو رہی ہے یا پھر سینے میں جلن ہے تو بس حکیم آغا عبدالغفار کا بتایا ہوا نسخہ آزمائیں چند چیزوں سے بنائیں گھر میں کھانسی کا شربت آسان طریقے سے


گلے میںؐ درد، سینے کی جلن، تیزابیت اور کھانسی سے نجات کے لئے گھر میں ہی حکیم آغا عبدالغفار کا بتایا ہوا سیرپ بنا کر اسٹور کریں جب بھی ضرورت ہو استعمال کریں آپ کو فائدہ ہو گا تو چلیں پھر اس کو بنانے کی ترکیب جان لیں۔

ترکیب

ایک درمیانے سائز کی ادرک لیں، کالی مرچ لیں 5 گرام، دار چینی 2 سے تین ٹکڑے، 3 سے 4 گرام لونگ لیں، ان تمام اجزاء کو ڈیڑھ کپ پانی میں پکائیں اور چھان لیں، اب اس میں 7 چمچ چینی ڈال کر اسے دوبارہ پکائیں کہ یہ گاڑھا ہو جائے، اب اسے کسی بوتل میں بھر کر فریج میں رکھ لیں جب کبھی کھانسی سینے میں جلن یا گلے میں درد ہو اس شربت کا ایک چمچ پی لیں آرام آجائے گا اسے بچے اور بڑے سب ہی یکساں استعمال کر سکتے ہیں۔

In Hakeem Abdul Ghaffar Agha Tips section you can check Galay Ke Dard Ka Ilaj in most easiest way. Find Galay Ke Dard Ka Ilaj in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Galay Ke Dard Ka Ilaj totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Galay Ke Dard Ka Ilaj.

Relevant Totkay

Reviews

Comments