Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Jaiphal Ke Fayde regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Jaiphal Ke Fayde enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Jaiphal Ke Fayde experience. At Hakeem Abdul Ghaffar Agha Tips, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.
جائفل اور جاوتری کے کیا حیرت انگیز فوائد ہیں؟ سردی کے موسم میں حکیم عبد الغفار آغا کے بتائے ہوئے نسخے سے کریں اس کا استعمال اور پائیں بےشمار فوائدآج ہم آپ کو بتانے والے ہیں بہترین بوٹی جائفل اور جاوتری کے بارے میں جس کو عام طور پر پاکستان میں کھانوں میں خوشبو کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، لیکن اس کے اور بھی بےشمار فوائد ہیں اسے حکیم آغا کے ذیل میں بتائے ہوئے طریقوں سے استعمال کریں اور بھرپور فائدہ اُٹھائیں۔جائفل اور جاوتری کا حیرت انگیز استعمال اور بہترین فوائد • جن لوگوں کو بار بار سینے میں انفیکشن ہو رہا ہو سینہ جکڑ رہا ہو ایک عدد جائفل کو چھیل کر بنا توڑے پانی میں اُبال لیں اور پانی پی لیں، اس سے ان کا سینہ ایک دم کھُل جائے گا۔• چھوڑے شیر خوار بچوں کا اگر سینہ جکڑ رہا ہو پسلیاں چل رہی ہوں تو جائفل کے اُبلے ہوئے پانی میں ان کا دودھ ملا کر ہکائیں اور فیڈر کے زریعے پلا دیں، اس سے ان کا بھی جکڑا ہوا سینہ اور بند ناک وغیرہ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔• جاوتری کو ہمارے ہاں کورمے میں استعمال کیا جاتا ہے، یہ بہت گرم ہوتی ہے اور نیند آور ہوتی ہے، وہ افراد جنہیں نیند نہ آتی ہو جاوتری کا ایک ٹکڑا پانی میں ڈال کر اُبالیں اور اسے پی لیں یا جاوتری کو براہِ راست منہ میں رکھ کر اسے چوس لیں اس کا عرق پی لیں اس سے رات میں جلد اور پرُسکون نیند آئے گی۔• ایسے بچے جو رات میں بہت تنگ کرتے ہوں اور سوتے نہ ہوں انہیں دودھ میں ایک چھوٹا سا جاوتری کا ٹکڑا پکا کر دیں یا جاوتری کو اُبال کر اس کا پانی پلائیں، پُرسکون سوئیں گے اور تنگ نہیں کریں گے۔• احتیاط جاوتری بےحد گرم مزاج ہوتی ہے اس کا بےجا زیادہ استعمال اعصابی کمزوری پیدا کر سکتا ہے، جاوتری کو اس طرح 2 سے 3 مرتبہ صرف ضرورت پڑنے پر ہی استعمال کریں، البتہ جائفل کا پانی جب بھی سردی لگے سینہ جکڑ جائے اور کھانسی ہو تو استعمال کیا جا سکتا ہے۔
In Hakeem Abdul Ghaffar Agha Tips section you can check Jaiphal Ke Fayde in most easiest way. Find Jaiphal Ke Fayde in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Jaiphal Ke Fayde totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Jaiphal Ke Fayde.