Quwat e Mudafiat Barhane Ka Tarika

Quwat e Mudafiat Barhane Ka Tarika
Posted By:Naseeb 2735 Views
0 Comments Aug 07, 2021


قوتِ مدافعت بڑھانا چاہتے ہیں تو آج ہی سے حکیم آغا کی بتائی ہوئی ٹپ آزمائیں اور صحت مند زندگی پائیں

گھریلو استعمال اور گھر میں آسانی سے ملنے والی چیزوں سے کریں قوتِ مدافعت میں اضافہ تاکہ آپ اور آپ کے پیارے رہیں کورونا وائرس سے بھی محفوظ، اس کے لئے آپ کو آزمانی ہوگی حکیم آغا کی بتائی ہوئی آسان سے گھریلو ٹپ تاکہ آپ کی صحت بھی برقرار رہے اور کوئی سائیڈ افیکٹ بھی نہ ہو۔

ٹپ

حکیم آغا کی ٹپس انتہائی کارآمد ثابت ہوتی ہیں، آج ہم آپ کو ان کی ایسی ٹپ بتا رہے ہیں جس کے استعمال سے آپ اپنی قوتِ مدافعت میں کم سے کم وقت میں اضافہ کر سکتے ہیں تو چلیں ٹپ شروع کرتے ہیں۔

ترکیب

ایک پیالے میں 10 سے 15 پتیاں پودینے کی ڈالیں، اب اس میں 10 سے 15 ڈنڈیاں ہرے دھنیے کی ڈالیں، پھر اس میں 3 سے 4 ہری مرچیں شامل کریں، 4 سے 5 جوے دیسی لہسن ڈالیں، ایک انچ کا ادرک کا ٹکڑا شامل کریں، اب اس میں ایک چائے کا چمچ سفید زیرہ بھی شامل کریں ساتھ ہی حسبِ ضرورت نمک اور تھوڑی سے کھٹائی، لیموں یا املی کا پیسٹ شامل کریں، آخر میں اس میں ایک چائے کا چمچ مورنگا شامل کریں ان تمام اجزاء کو گرینڈ کر لیں، چاہیں تو دہی میں شامل کر کے استعمال کریں یا پھر روزانہ روٹی سے اسے کھائیں بے حد فائدہ ہوگا۔

In Hakeem Abdul Ghaffar Agha Tips section you can check Quwat e Mudafiat Barhane Ka Tarika in most easiest way. Find Quwat e Mudafiat Barhane Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Quwat e Mudafiat Barhane Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Quwat e Mudafiat Barhane Ka Tarika.

Relevant Totkay

Reviews

Comments