Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Tibbe Nabvi Main Tezabi Bemariyon Ka Ilaj regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Tibbe Nabvi Main Tezabi Bemariyon Ka Ilaj enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Tibbe Nabvi Main Tezabi Bemariyon Ka Ilaj experience. At Hakeem Abdul Ghaffar Agha Tips, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.
معدے ،جگر،پیٹ اور ہر طرح کی تیزابی بیماریوں کا طب نبویﷺ سے علاج۔۔حکیم آغا نے بتایا موثر نسخہکولیسٹرول،معدے کا السر،جگر کی مختلف بیماریوں میں ہم مختلف ایلو پیتھک،ہومیوپیتھک، حکیمی اور گھریلو ہر طرح کے ہی نسخے آزما رہے ہوتے ہیں ۔ لیکن یہ وہ بیماریاں ہیں جو کہ آسانی سے جان نہیں چھوڑتی۔۔ اس کے لئے ہم حکیم آغا کا ایک ایسا نسخہ لائے ہیں جس میں انہوں نے کلونجی اور شہد کا استعمال کر کے اس کو اینٹی ٹاکسن پاؤڈر بنایا ہے جو کہ اس طرح کی تیزابی بیماریوں میں مفید ہے اور اس کا صبح اٹھ کر ایک چمچ کھانا آپ کے اکثر امراض میں فائدہ مند ہو گا۔ کلونجی اورشہد کے بارے میں کچھ احادیث یہاں درج ذیل ہیں۔عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس کالے دانے کا استعمال پابندی سے کرو اس لیے کہ اس میں سوائے موت کے ہر مرض کا علاج ہے“۔ ابن ماجہ.3448یدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم کالے دانے یعنی کلونجی کا استعمال لازمی طور پر کیا کرو، کیونکہ اس میں موت کے علاوہ ہر بیماری کی شفا ہے۔“39365 – 1627 بخاری ۱- عن ابی ھریرة قال:قال رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم : ﴿مَنْ لَعِقَ الْعَسَلَ ثَلاثَ غَدَوَاتٍ کُلَّ شَھْرٍ لَمْ یُصِبْہ عَظِیْمٌ مِنَ الْبَلاءِ﴾․ (سنن ابن ماجہ، ۴/۱۲۴، حدیث نمبر:۳۴۵۰، دارالجیل، بیروت)ترجمہ:حضرتِ ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول الله نے ارشاد فرمایا:جو شخص ہر مہینے تین دن تک صبح میں شہد چاٹے ،تو اس کو کوئی بڑی مصیبت نہیں پہنچے گی۔۲- عن عبدالله ص قال: قال رسول الله : ﴿عَلَیْکُمْ بالشِّفائَیْنِ:العَسَلِ وَالْقُرْآنِ﴾۔ (سنن ابن ماجہ،۴/۱۲۴،حدیث نمبر:۳۴۵۲،دارالجیل،بیروت)ترجمہ:حضرت عبد الله ص نبی کریم کا فرمان نقل فر ماتے ہیں :دو باعثِ شفاء چیزوں کو لازم پکڑ لو ۱: شہداور ۲۔قرآن۔نسخہ:دارچینی کا پاؤڈر 20 گرام(دارچینی کولیسترول اور جگر کی ہر قسم کی بیماری میں مفید ہے اس میں اینٹی اکسیڈنٹس اور اینٹی انفلامینٹری خاصیت ہوتی ہے)کلونجی پاؤڈر 15 گرام(موجودہ تحقیق بتاتی ہے کہ کلونجی معدے میں ایسے انزائمز پروڈیوس کرتی ہے جس سے ایچ پائلوری جراثیم جو کہ معدے کے السر اور بعد ازاں کینسر کا بھی سبب بن سکتا ہے اس کو ختم کرتی ہے)سونٹھ پاؤڈڑ 10 گرام 100 ml شہد شہد آپ کے جسم کے ہضم کے نظام کو بہتر بناتا ہے ،بچوں میں بلغمی کھانسی کو ختم کرتا ہے۔ کولیسٹرول لیول صحیح کرتا ہے اور دل کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔ان چاروں چیزوں کو ملا کر رکھ لیں۔ اور صبح اٹھ کر ایک ٹی اسپون کھا لیں۔ یہ اینٹی ٹاکسن مرکب ہے ،اس کو کھا کر آپ کو اپنے جسم میں ایسی مثبت تبدیلی آئے گی جس سے آپ خود بھی حیران رہ جائیں گے ۔
In Hakeem Abdul Ghaffar Agha Tips section you can check Tibbe Nabvi Main Tezabi Bemariyon Ka Ilaj in most easiest way. Find Tibbe Nabvi Main Tezabi Bemariyon Ka Ilaj in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Tibbe Nabvi Main Tezabi Bemariyon Ka Ilaj totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Tibbe Nabvi Main Tezabi Bemariyon Ka Ilaj.