15 Muharram 1448 | Jul 01, 2026
Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Danton Ki Tamam Takaleef Ka Ilaj regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Danton Ki Tamam Takaleef Ka Ilaj enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Danton Ki Tamam Takaleef Ka Ilaj experience. At Dr Essa Tips, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.
دانتوں کی تمام تکالیف، دانتوں کا ہلنا،ان کا پیلا پن،منہ کی بدبو،مسوڑھوں کی تمام تکالیف کا علاج۔۔ڈاکٹر عیسٰی کا آسان نسخہتندرستی ہزار نعمت ہے “ یہ بات آپ نے سنی ہوگی اور کبھی نہ کبھی اس بات کا یقین بھی آ گیا ہو گا۔ کیونکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ تندرستی سے بڑی کوئی نعمت اور دولت نہیں ۔اس کی قدر انسان کو اس وقت ہوتی ہے جب وہ اس کو کھو دیتا ہے۔ آج کل تو ویسے ہی عجیب وغریب بیماریاں اوران کے مہنگے مہنگےعلاج سامنےآ رہے ہیں۔ اسکی وجہ خوراک میں ملاوٹ، صفائی ستھرائی کا ناقص انتظام، آلودگی، اور جنک فوڈ کا بے تحاشا استعمال شامل ہے ۔ اس کی وجہ سے ہر طرح کی بیماریاں حملہ آور ہوچکی ہیں ۔انہی بیماریوں میں ایک بڑا حصہ منہ کی اور دانتوں کی بیماریوں کا بھی ہے ،اس کی وجہ یہ ہے کہ پان،چھالیہ، گٹکے اور ماوے وغیرہ کا استعمال بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔ جس کی وجہ سے منہ کا کینسر اور دوسری بیماریاں جنم لیتی ہیں ۔ آج ہم یہاں ڈاکٹر عیسٰی کا ایسا نسخہ لے کر آئے ہیں جس کے استعمال سے آپ کے منہ اور دانتوں کی تمام تکالیف دور ہو جائیں گی اور ان کا دعوٰی ہے کہ اس منجن یا پاؤڈر کے استعمال سے آپ کے دانت لوہے کی طرح مضبوط ہو جائیں گے اور مسوڑھوں کی تمام تکالیف بھی دور ہوجائیں گی۔سمندری جھاگ 50 گرامسنگِ جراحت 50 گراملونگ 10 گرامکالا نمک 10 گرامپھٹکری 10 گرامسہاگہ 25 گرامسہاگہ اور پھٹکری کو استعمال سے پہلے توے یا فرائنگ پین میں روسٹ کر لیں ۔ اب ان سب چیزوں کو ملا کر پیس لیں اور باریک پاؤڈر بنا لیں ،آپ کا ٹوتھ پاؤدر یا منجن تیار ہے۔ اس کوصبح اور رات کو لازمی استعمال کریں ،چاہیں تو برش کے ساتھ یا چاہیں تو انگلی سے دانتوں پر لگا کر رگڑیں۔ کچھ عرصہ باقاعدہ استعمال سے دانتوں کا ہلنا بند،مسوڑھوں سے خون یا بدبو،یا دانتوں کا پیلا پن دور ہو جائے گا ۔لیکن اس کے ساتھ ساتھ کوشش کریں کہ منہ اور دانتوں کو نقصان پہنچانے والی اشیاء کا استعمال بھی ترک کردیں۔یہ آپ کی صحت کے لئے بھی بہت ضروری ہے اور صحت کی نعمت کی ناقدری نہ کریں اس کی حفاظت کریں۔
In Dr Essa Tips section you can check Danton Ki Tamam Takaleef Ka Ilaj in most easiest way. Find Danton Ki Tamam Takaleef Ka Ilaj in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Danton Ki Tamam Takaleef Ka Ilaj totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Danton Ki Tamam Takaleef Ka Ilaj.