موت کے بعد اگلی زندگی میں بھی آپ کی خدمت کروں۔۔ عابد علی کی برسی پر دوسری بیوی رابعہ نے کیا جذباتی پیغام دیا؟

Rabia Abid Ali Shares Emotional Message For Late Abid Ali

پاکستان کی سینئر اور باصلاحیت اداکارہ رابعہ عابد علی، جو پی ٹی وی کے سنہری دور سے لیکر آج تک اپنی جاندار اداکاری سے ناظرین کو محظوظ کرتی رہی ہیں، ایک بار پھر مداحوں کے دلوں کو چھو گئی ہیں۔

ان کی شادی عظیم اداکار عابد علی سے ہوئی تھی، جو خود بھی ایک لیجنڈ کی حیثیت رکھتے تھے۔ یہ دونوں کی دوسری شادی تھی، جبکہ عابد علی کی پہلی بیوی حمیرا علی اور ان کی تین بیٹیاں بھی تھیں۔

چند برس قبل عابد علی دنیا چھوڑ گئے اور ان کی جدائی نے دونوں خاندانوں کو گہرے دکھ میں مبتلا کر دیا۔ اب ان کی برسی پر رابعہ عابد علی نے انسٹاگرام پر ایک دل کو رلا دینے والا پیغام شیئر کیا۔

انہوں نے لکھا، ایک اور سال بیت گیا لیکن تمہاری یادیں وہیں کی وہیں ہیں۔ تمہاری جدائی نے میری زندگی کا نقشہ بدل دیا ہے۔ تم صرف میرے شوہر نہیں، میری زندگی، میرا سہارا اور میرا سب کچھ تھے۔ میں ہر دن اس لمحے کی منتظر ہوں جب تمہیں دوبارہ دیکھ سکوں اور دعا کرتی ہوں کہ وہاں بھی تمہارے ساتھ رہنا نصیب ہو۔

رابعہ کے اس درد بھرے کلمات نے مداحوں کی آنکھیں نم کر دیں۔ ان کی محبت، وفا اور یادوں کی شدت نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ حقیقی رشتے وقت اور دنیا کی حدوں سے بھی بلند ہوتے ہیں۔

Rabia Abid Ali Shares Emotional Message For Late Abid Ali

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Rabia Abid Ali Shares Emotional Message For Late Abid Ali and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rabia Abid Ali Shares Emotional Message For Late Abid Ali to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   98 Views   |   08 Sep 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 08 September 2025)

موت کے بعد اگلی زندگی میں بھی آپ کی خدمت کروں۔۔ عابد علی کی برسی پر دوسری بیوی رابعہ نے کیا جذباتی پیغام دیا؟

موت کے بعد اگلی زندگی میں بھی آپ کی خدمت کروں۔۔ عابد علی کی برسی پر دوسری بیوی رابعہ نے کیا جذباتی پیغام دیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ موت کے بعد اگلی زندگی میں بھی آپ کی خدمت کروں۔۔ عابد علی کی برسی پر دوسری بیوی رابعہ نے کیا جذباتی پیغام دیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts