صرف 15 روپے کی یہ چیز گھر لائیں اور.. استری کرتے ہوئے بجلی کی 80 فیصد بچت کیسے کریں؟

بجلی کی قیمت میں آئے دن اضافہ ہوجاتا ہے. گرمیوں میں اے سی اور فریج کا استعمال بڑھ جاتا ہے جبکہ استری کرنا بھی روز کی ضرورت ہے. اے سی کے بعد بجلی ہی وہ چیز ہے جس میں سب سے زیادہ بجلی خرچ ہوتی ہے. اس لیے آج ہم آپ کو ایک ایسا طریقہ بتائیں گے جس سے آپ استری کرتے ہوئے بجلی کی بھرپور بچت کرسکتے ہیں.

اس کے لئے آپ کو پرنٹنگ کی شاپ سے کچھ پرنٹنگ پلیٹس لانی ہوں گی. 3 پلیٹس کافی ہوں گی. اس کے علاوہ دو چادر کے ٹکڑے اور کچھ کیلیں درکار ہوں گی.

سب سے پہلے ایک چادر کو استری اسٹینڈ پر بچھا دیں اور ساری شکنیں ہٹا کر ٹائٹ کر کے کیلیں لگا دیں تاکہ چادر ہلے نہیں. اب پرنٹنگ پلیٹ کے کنارے کاٹ کر استری اسٹینڈ کے درمیان میں لائن سے تینوں پلیٹس رکھ دیں اور چاہیں تو ان پر بھی کیل لگا دیں. اب دوسری چادر کو استری اسٹینڈ کے اوپر بچھا کر نیچے والی چادر کی طرح کیلیں لگا دیں. اب آپ کا بجلی کی بچت کرنے والا استری اسٹینڈ تیار ہوگیا ہے. یہ پرنٹنگ پلیٹس 15 روپے کی ملتی ہیں اور اگر نہ ملیں تو ایلومینیم فوائل بھی استعمال کیا جاسکتا ہے. مزید معلومات کے لئے ویڈیو دیکھیں.

اس اسٹینڈ پر استری کو زیادہ گرم نہیں کرنا پڑتا کیونکہ پلیٹ کی وجہ سے اسٹینڈ کافی گرم ہوجاتا ہے اور بجلی کی بچت ہوتی ہے.

کپڑا بھلے کاٹن کا ہو لیکن ایک پلیٹ کی وجہ سے ایک جانب ؛استری کرتے ہوئے دوسری طرف استری کرنے کی بالکل ضرورت نہیں پڑتی.

ریشمی کپڑے وغیرہ بہت آسانی سے اور کم وقت میں استری ہوجاتے ہیں.

استری کرتے ہوئے لائٹ چلی جائے تو بھی اسٹینڈ کافی دیر گرم رہتا ہے اور استری ہوسکتی ہے.

اگر زیادہ سے زیادہ بجلی کی بچت کرنی ہو تو دن کے وقت ہفتے بھر کے کپڑے ایک ساتھ ہی استری کر لیں.

Tip To Save Electricity During Ironing Clothes

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Tip To Save Electricity During Ironing Clothes and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tip To Save Electricity During Ironing Clothes to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   5696 Views   |   09 May 2024

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

صرف 15 روپے کی یہ چیز گھر لائیں اور.. استری کرتے ہوئے بجلی کی 80 فیصد بچت کیسے کریں؟

صرف 15 روپے کی یہ چیز گھر لائیں اور.. استری کرتے ہوئے بجلی کی 80 فیصد بچت کیسے کریں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ صرف 15 روپے کی یہ چیز گھر لائیں اور.. استری کرتے ہوئے بجلی کی 80 فیصد بچت کیسے کریں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔