بیٹی کی پیدائش پر فیس نہیں لیتا کیونکہ میری بیٹی مر گئی تھی ۔۔ ایسا ڈاکٹر جو فری میں علاج کرتا ہے، جانیئے یہ کون ہے؟

بیٹی کی پیدائش پر والد کی خوشی سب سے زیادہ ہوتی ہے کیونکہ بیٹیاں باپ کے دلوں پر راج کرتی ہیں، لیکن جن کو بیٹی پیدا ہونے کے بعد بھی بیٹی کی خوشی نہ ہو ان سے بڑھ کر ان کا دکھ کوئی نہیں سمجھ سکتا، ایسے ہی ایک ڈاکٹر کی کہانی ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں جس کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی، مگر وہ اس کی خوشی نہ دیکھ سکا کیونکہ بیٹی ماں کے پیٹ میں ہی مر گئی تھی۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر گنیش راکھ کو بیٹی کی بہت خواہش تھی، مگر جب ان کی بیوی کی ڈیلیوری ہونے والی تھی تو یہ مالی مسائل کا شکار تھے، ان کی بیوی کی حالت اچانک بگڑگئی تھی اور ڈاکٹر نے اپنی فیس کے ساتھ آپریشن کی فیس جمع کروانے کے لئے کہا، ان کو پیسے بھرنے میں تھوڑی دیر ہوگئی اور ان کی بچی ماں کے پیٹ میں ہی مرگئی، جس کے بعد انہوں نے فیصلہ کرلیا کہ جب کوئی حاملہ خاتون ان کے پاس آئے گی اور وہ بیٹی کو جنم دے گی تو اس سے کوئی روپیہ پیسہ نہیں لیں گے،

یہی وجہ ہے کہ 33 سالہ ڈاکٹر گنیش گذشتہ 5 سالوں سے اب تک 432 سے زائد بیٹیوں کی پیدائش فری میں کروا چکے ہیں اور پیدائش کے بعد یہ خود بھی والدین کو مٹھائی کھلاتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ: '' مجھے اپنی بیٹی کی خوشی منانے کا موقع تو نہ ملا، لیکن میں دوسروں کی بیٹیوں کی خوشیوں کو منانے میں ان کی مدد ضررو کرتا ہوں۔ ''

Beti Ki Pedaish Per Fees Nhe Leta

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Beti Ki Pedaish Per Fees Nhe Leta and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Beti Ki Pedaish Per Fees Nhe Leta to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hamariweb  |   In News  |   0 Comments   |   12253 Views   |   28 Aug 2022
About the Author:

Hamariweb is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hamariweb is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 24 November 2024)

بیٹی کی پیدائش پر فیس نہیں لیتا کیونکہ میری بیٹی مر گئی تھی ۔۔ ایسا ڈاکٹر جو فری میں علاج کرتا ہے، جانیئے یہ کون ہے؟

بیٹی کی پیدائش پر فیس نہیں لیتا کیونکہ میری بیٹی مر گئی تھی ۔۔ ایسا ڈاکٹر جو فری میں علاج کرتا ہے، جانیئے یہ کون ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیٹی کی پیدائش پر فیس نہیں لیتا کیونکہ میری بیٹی مر گئی تھی ۔۔ ایسا ڈاکٹر جو فری میں علاج کرتا ہے، جانیئے یہ کون ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔