جب بھی موبائل پر اپنی اور ثانیہ کی تصویر دیکھتا ہوں تو ۔۔ محمد شامی نے ثانیہ مرزا سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی شعیب ملک سے طلاق کے بعد انڈین میڈیا پر ان کی اور بھارتی باؤلر محمد شامی کی شادی کی افواہیں زور و شور سے چل رہی تھیں۔ جس پر پہلے ثانیہ مرزا کے والد کا بیان سامنے آیا اور اب محمد شامی کا بھی ردعمل سامنے آگیا ہے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں محمد شامی سے ثانیہ مرزا سے شادی کے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے اس کو بکواس قرار دیتے ہوئے کہا کہ،" میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سوشل میڈیا پر زیادہ جھوٹ پھیلانے سے گریز کریں کیونکہ اس طرح کے میمز تفریح فراہم کر سکتے ہیں لیکن یہ نقصان دہ بھی ہو سکتے ہیں، سوشل میڈیا کے ساتھ ذمے دار رہیں اور ایسی بے بنیاد خبروں کو پھیلانے سے گریز کریں۔"

شامی کا کہنا تھا کہ، ثانیہ مرزا سے شادی کے حوالے سے جب بھی خبریں موبائل پر دیکھتا ہوں تو عجیب لگتا ہے، اپنی تصویر ہر جگہ نظر آتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ، اگر میمز بنانے والوں میں ہمت ہے تو تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے بنا کر دکھائیں، پھر ہم آپ کو بتائیں گے۔ کسی کو پریشان کرنا آسان ہے، اپنا لیول اوپر کرو، تب میں مانوں گا کہ آپ اچھے انسان ہیں۔

Mohammad Shami Talks About Sania Mirza

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mohammad Shami Talks About Sania Mirza and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mohammad Shami Talks About Sania Mirza to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   3169 Views   |   20 Jul 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

جب بھی موبائل پر اپنی اور ثانیہ کی تصویر دیکھتا ہوں تو ۔۔ محمد شامی نے ثانیہ مرزا سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

جب بھی موبائل پر اپنی اور ثانیہ کی تصویر دیکھتا ہوں تو ۔۔ محمد شامی نے ثانیہ مرزا سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جب بھی موبائل پر اپنی اور ثانیہ کی تصویر دیکھتا ہوں تو ۔۔ محمد شامی نے ثانیہ مرزا سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔