ڈاکٹر بلقیس کا یہ جادوئی نسخہ آزمائیں اور جھائیوں، داغ دھبوں سے نجات پائیں

خواتین کو خوبصورت نظر آنے کا شوق ہوتاہے۔ یہی وجہ ہے کہ اکثر خواتین اس سلسلے میں مختلف مصنوعات اور ہر بل ٹوٹکے استعمال کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ کچھ خواتین کو یہ شکایت ہوتی ہے کہ ان کے چہرے کی رنگت صاف نہیں ہے، یا ان کے چہرے پر جھائیاں اور داغ دھبے ہیں۔ ایسی خواتین ان داغ دھبوں اور جھائیوں کو ختم کرنے کیلئے کئی تدابیر اختیار کرتی دکھائی دیتی ہیں، وہ مختلف پروڈکٹس کو آزماتی ہیں، ساتھ ہی مہنگی کریمیں اور بیوٹی پارلر جاکرمہنگی ٹریٹمنٹس بھی لیتی ہیں، جس پر ہزاروں کا خرچہ ہوتا ہے۔ لیکن نتیجہ انہیں پھر بھی ان کی خواہش جیسا نہیں ملتا۔

اگر خواتین کیمیکلز والی کریمیں اور مہنگے ٹریٹمنٹس کروانے کے بجائے نیچر پیتھی کی مدد سے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کریں تو زیادہ بہتر ہے۔

ہربل طریقہ علاج کا نتیجہ فوراً تو نہیں آتالیکن آہستہ آہستہ بہترین نتائج نظر آنے لگتے ہیں۔

اس علاج کی خاص بات یہ ہوتی ہے کہ اس کاکوئی سائیڈ افیکٹ بھی نہیں ہوتا۔ لہذا اس کی مدد سے اگر جھائیوں اور دھبوں کا علاج کیا جائے تو نتائج حسب خواہش نکلتے ہیں اور مہنگی ٹریٹمنٹس پر آنے والا خرچہ بچ جاتاہے۔ ساتھ ہی یہ بات بھی ذہن میں رکھیں کہ جن کریموں کیلئے یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ اتنے عرصے تک اسے استعمال کرنے سے جلد کے تمام مسائل ختم ہوجائیں گے، ایسی کریموں کو استعمال کرنے سے بچنا چاہئے، کیونکہ یہ کریمیں اسکن کو پتلا کردیتی ہیں۔

ساتھ ہی ہر پروڈکٹ اسکن کو پسند نہیں آتی، اس لئے اگر آپ نے کوئی چیز چہرے پر استعمال کی ہے، اگر وہ سرخ ہوگئی ہے تو سمجھ جائیں کہ آپ کی اسکن کو وہ چیز یاپروڈکٹ سوٹ نہیں کی، اسکن آپ کو سرخ ہوکر یہ بتادیتی ہے کہ وہ چیز اس کیلئے اچھی نہیں ہے اور اب اس کا استعمال چہرے پر نہ کیا جائے۔

اگر یہ پروڈکٹ کسی ڈاکٹر نے تجویز کی ہو اور اگر انہیں کال کرکے کہاجائے تو وہ ابتدا میں یہی کہتے ہیں کہ ”ڈریں نہیں، اسکن کا سرخ ہوجانا اس کے علاج کا حصہ ہے وغیرہ“ ایسے وقت میں ہوسکتاہے کہ وقتی طور پر جھائیاں ختم ہوتی دکھائی دیں، لیکن بعد میں پھر وہ اس سے زیاد ہ تیزی سے پھیلتی ہیں۔

جھائیوں اور داغ دھبوں کو دور کرنے کا جادوئی نسخہ:

جھائیوں اور داغ دھبوں کو ختم کرنے اور چہرے کی جلد کو صاف وشفاف بنانے کیلئے گھر میں موجود چیزوں میں سب سے اچھا ”خشک دودھ“ ہوتا ہے۔
ایک ٹیبل اسپون دودھ میں ایک ٹیبل اسپون چینی ڈالیں، ان دونوں کو مکس کرلیں۔
اب اس میں آپ اتنا پانی ملائیں کہ یہ کریم کی شکل اختیار کرجائے۔ اسے تھوڑی دیر کیلئے رکھ دیں۔
پھر جب یہ کریم سا بن جائے تو اسے چہرے پر لگائیں۔ 10منٹ لگائیں اور پھر چہرہ دھولیں۔
اس نسخے کی وجہ سے چہرے جلد بالکل بچوں جیسی نرم و ملائم ہوجائے گی۔ اس نسخے کو تین ماہ تک آزمائیں، داغ دھبوں سے جلد پصاف شفاف ہوجائے گی۔
اگر کسی خاتون کا جلدی مسئلہ بہت پیچیدہ ہے تو انہیں کسی اچھے ہربلسٹ سے مدد لے کر میڈیسن بھی لینے کی ضرورت ہوگی، اس کے ساتھ یہ نسخہ بھی آزمائیں۔
ساتھ ہی خواتین کو چاہئے کہ وہ دھوپ میں نکلتے وقت سن اسکرین یا سن بلاک لگائیں، ضروری نہیں کہ ہر سن بلاک آپ کی جلد سے مطابقت رکھتا ہو، لہذا کوشش کریں کہ کسی ماہر ڈاکٹر سے مشورہ لے کر سن بلاک خرید کر استعمال کیا جائے۔
نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
کسی بھی ہربل ٹوٹکے کو بھی استعمال کرنے سے قبل اس کی جانچ ضرور کریں، کلائی پر وہ نسخہ لگاکر چیک کریں۔اگر اس کی وجہ سے آپ کی جلد کوئی ری ایکشن نہیں دے رہی یا سرخ نہیں ہورہی، تو اس نسخے کو آرام سے استعمال کرلیں۔

Dagh Dhabby Khatam Karne Ka Tarika

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Dagh Dhabby Khatam Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dagh Dhabby Khatam Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   25050 Views   |   20 Oct 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 April 2024)

ڈاکٹر بلقیس کا یہ جادوئی نسخہ آزمائیں اور جھائیوں، داغ دھبوں سے نجات پائیں

ڈاکٹر بلقیس کا یہ جادوئی نسخہ آزمائیں اور جھائیوں، داغ دھبوں سے نجات پائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ڈاکٹر بلقیس کا یہ جادوئی نسخہ آزمائیں اور جھائیوں، داغ دھبوں سے نجات پائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔