میری بیٹی کی ناک سامنے سے پھیلی ہوئی ہے۔۔ امبر خان نے بیٹی کی ناک پتلی کرنے کے لئے آپریشن کے بجائے کون سا طریقہ اپنایا؟

کہتے ہیں خود کو قبول کرنے کی پہلی شرط اپنی ناک کی بناوٹ سے مطمئن ہونا ہے۔ اکثر لوگ اپنی ناک کی ساخت سے مطمئن نہیں ہوتے۔ خاص طور پر خواتین کی ناک اگر مکمل ستواں نہ ہو تو وہ اسے پتلا بنانے کے لئے میک اپ سے لے کر آپریشن تک ہر طرح کے جتن کرتی ہیں۔ آج ہم آپ کو بغیر آپریشن کے ناک پتلی بنانے کا وہ طریقہ بتائیں گے جو مشہور ٹی وی میزبان امبر خان نے اپنی بیٹی کے لئے اپنایا ہے۔

اپنے نئے وی لاگ میں امبر کہتی ہیں کہ ان کی بیٹی کی ناک کی ساخت اوپر سے تھوڑی چپٹی اور نتھنے پھیلے ہوئے ہیں اور اسی وجہ سے ان کی بیٹی علیزے ناک کی ساخت میں تھوڑی تبدیلی کرنا چاہتی ہے۔ اس کام کے لئے امبر نے بہت تحقیق کے بعد تھریڈز اور فلرز کی مدد لینے کا سوچا۔

فلرز کے ذریعے ناک ستواں بنانے کا عمل

علیزے کو سب سے پہلے نمبنگ یعنی سن کرنے والی کریم لگائی جاتی ہے۔ اس کے بعد ناک میں جس جگہ فلرز لگانے ہیں وہاں نشان بنایا جاتا ہے اور پھر لوکل انیستھیسیا دے کر علیزے کی ناک سن کر دی جاتی ہے اور فلرز دیئے جاتے ہیں جس سے ان کی ناک اوپر سے کھڑی ہوجاتی ہے۔

فلرز ایک سال تک چلتے ہیں

پھیلے ہوئے نتھنوں کو پتلا کرنے کے لئے ڈاکٹر نے ناک میں تھریڈز کا عمل کیا اور ناک کی نوک کو پوائینٹڈ بنانے کے لئے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ یہ کام بوٹوکس کے ذریعے کیا جائے گا۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ رائنو پلاسٹی یعنی ناک کا آپریشن کافی مہنگا عمل ہے۔ اس لئے تھریڈز اور فلرز کا طریقہ اپنانا بہتر ہے۔ یہ فلرز ایک سال تک چل جاتے ہیں۔

ٹریٹمینٹ کے بعد سوجن ہوسکتی ہے

ڈاکٹر نے امبر اور علیزے کو بتایا کہ اس ٹریٹمینٹ کے بعد 3 سے 4 دن تک سوجن ہوسکتی ہے جو دواؤں سے ٹھیک ہوجائے گی۔ وی لاگ کے اختتام پر علیزے کی ناک پہلے سے کافی مختلف اور ستواں محسوس ہورہی تھی۔

Beti Ki Naak Patli Karne Ke Liye Konsa Operation Karwaya

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Beti Ki Naak Patli Karne Ke Liye Konsa Operation Karwaya and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Beti Ki Naak Patli Karne Ke Liye Konsa Operation Karwaya to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   4384 Views   |   22 Sep 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 05 October 2024)

میری بیٹی کی ناک سامنے سے پھیلی ہوئی ہے۔۔ امبر خان نے بیٹی کی ناک پتلی کرنے کے لئے آپریشن کے بجائے کون سا طریقہ اپنایا؟

میری بیٹی کی ناک سامنے سے پھیلی ہوئی ہے۔۔ امبر خان نے بیٹی کی ناک پتلی کرنے کے لئے آپریشن کے بجائے کون سا طریقہ اپنایا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میری بیٹی کی ناک سامنے سے پھیلی ہوئی ہے۔۔ امبر خان نے بیٹی کی ناک پتلی کرنے کے لئے آپریشن کے بجائے کون سا طریقہ اپنایا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔