بیف کو اچھی طرح چاقو سے کٹ لگا لیں۔ تاکہ مصالحہ اندر تک جاسکے۔ اب لیمن جوس میں کلمی شورا، کالی مرچ، نمک، بڑی الائچی کوٹ کر دار چینی ڈال کر مکس کرنے کے بعد گوشت کواس میں ڈال کر رکھ لیں۔
اب ہر ایک گھنٹے کے بعد کانٹے سے گوشت کو کاٹ لیں، دوسرے دن گوشت کو ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
جب گوشت گل جائے، پانی سوکھ کر گوشت کو فرائے کرلیں پھر پیش کریں۔