گوبھی کے پھول توڑ لیں-
دیگچی میں تیل گرم کر کے پیاز شامل کریں-
پیاز سنہری ہوجائے تو لہسن ادرک٬ قورمہ مصالحہ٬ بادام اور دہی ڈال کر بھونیں-
اس میں تھوڑا سا پانی ڈالیں٬ پھر گوبھی کے پھول اور نمک ملا کر درمیانی آنچ پر پکائیں-
گوبھی کے پھول گل جائیں تو آنچ تیز کر کے شوربہ گاڑھا کر لیں-
فرائنگ پین میں دو کھانے کے چمچے تیل گرم کر کے ہرا دھنیا٬ بادام اور ادرک ہلکا سا تل کر قورمے میں شامل کرلیں-
مزیدار قورمہ گرما گرم پیش کریں-
قورمہ مصالحہ بنانے کے لیے چار چھوٹی الائچی٬ ایک چائے کا چمچہ پسی ہوئی جائفل جوتری٬ چھ لونگیں٬ ایک کھانے کا چمچہ لال مرچ اور ایک چائے کا چمچ ہلدی ملائیں اور اس میں سے دو کھانے کے چمچے استعمال کریں