چکن کے ٹکڑوں کو دھو کر کٹ لگائیں۔ اب اس میں سرکہ نمک، سفید مرچ، پسی ہری مرچ، ادرک لہسن، کچری پاؤڈر اور پگھلا ہوا گھی ڈال کر میری نیٹ کر کے ایک گھنٹہ چھوڑ دیں۔ ایک چوتھائی کپ تیل گرم کر کے باریک کٹی ہوئی پیاز اور میری نیٹ چکن ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھیں۔ آدھا کپ کریم میں بادام کا پیسٹ ملا کر چکن میں مکس کر کے مزید پانچ منٹ تک دم لگائیں۔ تیار ہونے پر گرم گرم سرو کریں۔