گاجریں کدوکش کرکے کڑاہی میں ڈالیں' ساتھ دودھ بھی ڈال دیں اور اتنا پکائیں کہ دودھ خشک ہو جائے اور گاجریں گل جائیں۔
پھر گھی ڈال کر بھون لیں۔ اور ملائی ڈال کر بھونیں۔ اس کے بعد چینی شامل کریں اور مسلسل چمچ چلاتے ہوئے پکائیں کہ چینی کا پانی خشک ہو جائے۔
آخر میں الائچی اور بادام ڈال کر اُتار لیں اور اُبلے انڈوں کے سلائس سے سجا کر پیش کریں۔