سرخ مرچیں ڈنڈیوں سمیت دیو کر کسی کپڑے پر پھیلا دیں تاکہ خشک ہو جائیں پھر ان مرچوں کو کسی چینی یا شیشے کے برتن میں ڈال کر اوپر اتنا سرکہ ڈالیں کہ مرچیں اچھی طرح بھیگ جائیں ۔ دو روز تک اسی طرح چھوڑدیں ۔ اس کے بعد مرچیں سرکہ سے نکال کر خوب باریک کر کے خوب باریک کر کے پیس لیں تھوڑا سا نمک اور چینی بھی ملا دیں۔جب مرچیں بلکل باریک ہو جائیں تو تھوڑا سا سرکہ بھی ڈال کر گاڑھی سی چینی بنالیں اور بوتل میں ڈال کر رکھ لیں ۔یہ چٹنی ہر کھا نے کے ساتھ استعمال ہو سکتی ہے ۔