سندھی پلاؤ
اجزاء:
چاول ایک سیر
پیاز ایک سیر
مٹر ایک سیر
گوشت ایک سیر
گاجر آدھا سیر
ٹماٹر ایک سیر
دار چینی ایک ٹکڑا
لونگ چھ عدد
لال مرچ ، نمک حسب ذائقہ
گھی ڈیڑھ پاؤ
سیاہ زیرہ ایک چائے کا چمچ
ہری مرچ دس عدد
بڑی الائچی دو عدد
ترکیب:
سب سے پہلے پیاز، گاجر کو کاٹ لیں اور ٹماٹر کے چار چار ٹکڑے کاٹ لیں ، پھر کڑ کڑاتے ہوئے گھی میں پیاز کو بادامی رنگ تک تل لیں۔پھر گوشت میں نمک، مرچ ڈال کر ہلکا سا بھون لیں۔ پھر اس میں مصالحہ ڈال دیں۔ اور اتنا پانی ڈالیں جس میں گوشت اچھی طرح گل جائے۔ جب پانی خشک ہو جائے اور گوشت گل جائے تو گاجر ، ٹماٹر، مٹر اور ہری مرچ ڈال دیں اور چمچ ہلاتی رہیں۔ اس کے بعد بھگوئے ہوئے چاول ڈال دیں۔ اور انکو چند منٹ تک بھونتے رہیں۔ کوشش کر یں کہ چاول ٹوٹیں نہ ۔ پھر اس میں اتنا پانی ڈالیں کہ جس میں چاول گل جائیں۔ جب پانی خشک ہو جائے تو دس، پندرہ منٹ تک دم پر رکھ دیں۔ دم کے بعد گرم گرم نوش فرمائیں:۔
یہ پلاؤ آٹھ افراد کے لئے کافی ہے۔
Posted By: ~sani~, karachi
Add Your Recipe