٭ پین میں دودھ ڈال کر اس کو بیس منٹ تک تیز آگ پر ابال لیں پھر اس میں ایک چمچ کھانے کا کلر، ایک کپ پاؤڈر والا دودھ، ایک، باریک کٹے ہوئے بادام، پستے، ایک چمچ کھیوڑہ اور ایک چمچ عرقِ گلاب ڈال کر اچھی طرح پکنے دیں کہ گاڑھا سا دودھ تیار ہوجائے۔
٭ چھوٹی پتیلی میں دو کپ پانی کو ابال کر اس میں کپ چینی، پسا ہوا کھوپرہ اور ایک الائچی ڈال کر پکائیں کہ جوش آجائے۔
٭ ڈبل روٹی کو دو حصوں میں کاٹ لیں اور ان کو گھی میں ڈیپ فرائی کرلیں۔
٭ ڈبل روٹی کے ٹکڑوں کو چینی کی چاشنی میں ڈپ کریں اور سرونگ ڈش میں رکھ دیں پھر اس کے اوپر گاڑھا بنا ہوا دودھ ڈال کر پیش کیجئیے۔
لذیز شاہی ٹکڑے کھانے کے لئے تیار ہیں۔