سیب کو چھیل کر کدوکش کر لیں، اور ایک پتیلے میں ڈال کر مدہم آنچ پر رکھ دیں۔ گل جانے پر بالائی اور کھوئے کو پھینٹ کر چینی سمیت ڈال دیں چمچ ہلاتے رہیں شیرہ جذب ہو جائے اور ساری اشیاء یک جان ہو جائیں تو گھی میں سبز الائچی کے دانے بھون کر ڈال دیں پستہ اور کشمش بھی بھونیں حلوا اچھی طرح بھنا جائے اور گھی چھوڑ نے لگے تو کیوڑا ڈال کر اتار لیں ۔ چند لمحے ڈھکن پڑا رہنے دیں۔ اور بعد میں طشتری میں ڈال کر پستہ بادام چھڑکیں، چاندی کے ورق لگائیں اور حسب ذوق سنوار بنا کر کھانے کے لئے تیار کر لیں۔