Saib Ka Murabba Recipe in Urdu

Find delicious Saib Ka Murabba recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Saib Ka Murabba recipe is one of the common and most searched dishes in the Ice Cream & Deserts recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Saib Ka Murabba recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Saib Ka Murabba
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

2167 Views 0 Comments

سیب کا مربہ
اجزاء:
پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے ہزاروں سیب کی فصلوں کا بڑا نقصان ہوا ہے۔ کئی سو ٹن سیب گل سڑ گئے جبکہ کتنے ہی سیبوں کو تو لاگوں میں فری بھی بانٹا گیا تاکہ ضائع نہ ہوں۔ اس وقت ملک بھر میں سیب کے دام سستے ہوگئے ہیں اور ہر کوئی ان کو زیادہ سے زیادہ خرید رہا ہے۔ سیب جہاں سستے ہیں وہیں فوائد سے بھرپور ہیں۔ زیادہ سیب لے کر ان کو گھر میں سٹور کرنا تو آسان نہیں ہے کیونکہ ان میں داغ پڑ جاتے ہیں۔ ایسے میں یہ بھی بہتر ہے کہ آپ سیبوں کا مزیدار میٹھا سا مربع تیار کرلیں جو ذائقہ میں بھی اچھا اور کھانے کے فائدے بھی ہزار ہیں۔
سیب فائدے مند کیوں؟
سیب میں کیلشیئم، فائبر، منرلز، میگنیشیئم، پولی فینولز اینٹی آکسیڈنٹ ، کاربوہائیڈریٹس، وٹامن سی پایا جاتا ہے جو اسے فائدے مند بناتا ہے۔
سیب کا مربع کیسے بنائیں؟
اجزاء:
سیب 1 سے 2 کلو،
چینی آدھا پاؤ،
آئل دو کپ،
پانی 4 سے 5 کپ،
لونگ ایک سے 2،
الائچی 1،
ترکیب:
٭ سیب کو دھو کر اچھی طرح خشک کریں اور ان کو چھیل کر باریک کاٹ لیں، یا سیب کے بڑے بڑے قتلے کاٹ لیں۔
٭ اب آئل کو ہلکا گرم کریں اور اس میں پانی، چینی، لونگ، الائچی ڈال کر اچھی طرح ابالیں۔
٭ پھر اس میں کٹے ہوئے سیب ڈال کر چھوڑ دیں اور ڈھکن بند کردیں۔
٭ آدھے گھنٹے تک تیز آنچ پر پکنے دیں اور اس میں ہر تھوڑی دیر بعد چمچ چلا کر پکائیں۔
٭ لیجیے بن کر تیار ہے سیب کا مربع۔۔ اب اس کو ڈبل روٹی پر لگا کر بھی کھاسکتے ہیں یا پھر یونہی میٹھا سروو کیجیے۔
فائدے :
٭ سیب کا مربع دل کے مریضوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے کیونکہ اس میں نظامِ دوران خون کو بوسٹ کرنے والے اجزاء پائے جاتے ہیں۔
٭ جن لوگوں کے جسم میں کمزوری اور ہڈیاں بھربھری ہوگئی ہیں یہ ان کیلئے بہترین کھانا ہے۔
٭ اس میں پیسٹین پایا جاتا ہے جو معدے کی صفائی اور جگر کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
٭ ڈپریشن کا مرض ہے یا پھر کمزوری، ان تمام سنگین مسئلوں میں یہ مربع موڈ بوسٹر کا کام کرتا ہے۔
Posted By: Humaira, Lahore

Find out the Saib Ka Murabba Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Ice Cream & Deserts. Saib Ka Murabba is very famous in desi people. At KFoods you can find Saib Ka Murabba and all the urdu recipes in a very easiest way.

Saib Ka Murabba

Saib Ka Murabba in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Ice Cream & Deserts.

Reviews & Comments