Qeema Bhare Karele Recipe in Urdu

Find delicious Qeema Bhare Karele recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Qeema Bhare Karele recipe is one of the common and most searched dishes in the Special Pakistani Dishes recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Qeema Bhare Karele recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

1737 Views 0 Comments

قیمہ بھرے کریلے
اجزاء:
شیف مبشر پاکستان کے ایک بہترین شیف اور یوٹیوبر ہیں۔ ان کی ویڈیوز تو آپ نے دیکھی ہی ہوں گی۔ آج ہم آپ کو ان کی بتائی ہوئی زبردست سی قیمہ بھرے کریلے بنانے کی ریسیپی بتانے جا رہے ہیں۔ گرمی میں کریلے قیمہ بنانے اور کھانے کا لطف ہی الگ ہے۔ سارا سال کریلے کھانے کا انتظار کرتے ہیں اور پھر وہ بھی اچھے نہ بنیں تو ذائقہ ہی خراب ہو جاتا ہے۔ آئیے بتاتے ہیں آپ کو دال اور قیمہ بھرے کریلے بنانے کی ریسیپی:

قیمہ بھرے کریلے:
٭ سب سے پہلے کریلوں کو چھیل کر ان میں نمک اور سرکہ لگا کر رکھ دیں۔ قیمہ دھو کر خُشک کرلیں۔ اب ایک فرائی پین یا کڑاہی میں آئل حسبِ ضرورت گرم کریں۔ اس میں ایک پیاز کاٹ کر ڈالیں اور براؤن کرلیں، پھر 1 چمچ زیرہ، 1 تیز پات ڈال کر تھوڑی دیر پکائیں۔ 1 چمچ نمک، 1 چمچ لال مرچ، 3 سے 4 کٹی ہوئی ہری مرچیں اور دھنیا ڈال کر قیمہ فرائی کرلیں۔ قیمے کو ایک پلیٹ میں الگ نکال لیں۔ اس کے دو حصے کرلیں، یعنی آدھا قیمہ کریلوں میں بھر لیں اور تھوڑا سا بچا لیں۔ 5 سے 7 منٹ تک کریلوں کو فرائی کریں اور کاغذ یا ٹشو پیپر پر نکال کر رکھ دیں پھر ٹھنڈا ہونے پر کریلوں میں قیمہ بھریں اور دھاگہ چاروں طرف باندھ دیں تاکہ قیمہ باہر نہ نکلے۔ اب فرائی پین میں کریلے ڈال کر ان کو فرائی کرلیں۔ جب یہ فرائی ہو جائیں تو کڑاہی میں بقیہ قیمہ ڈالیں اور ہرا دھنیا ڈال کر تھوڑی دیر پکائیں اور سروو کردیں۔ لیجیے مزیدار قیمہ کریلے بن کر تیار ہیں۔
ترکیب:
دال بھرے کریلے بنانے کے لیے آپ کریلوں کی صفائی کرکے ان میں نمک اور سرکہ لگا کر رکھ دیں۔ پھر جب کریلے پانی چھوڑنے لگیں تو ان کو ایک مرتبہ اچھی طرح نچوڑ لیں۔ ایک پیالے کے برابر چنے کی دال کو بھگولیں۔ اس دال کو 5 سے 7 منٹ تک کُکر میں گلا لیں۔ پھر دال کو دو حصوں میں الگ کرلیں۔ کریلوں کو 4 سے 5 منٹ فرائی کرلیں تاکہ یہ کچے نہ رہیں۔ پھر دال کا کچھ حصہ کریلوں میں بھر لیں اور کچھ حصہ الگ بچا لیجیے۔ ایک فرائی پین یا کڑاہی میں نمک، لال مرچ، ہلدی ایک چٹکی، دھنیا حسبِ ضرورت اور گرم مصالحہ ڈال کر کریلوں کو فرائی کرلیں۔ اس میں دال کو شامل کریں اور 15 منٹ کے لیے ڈھکن ڈھک دیں۔ لیجیے زبردست دال بھرے کریلے بن کر تیار ہیں۔
Posted By: Syeda Kiran Zahra , Karachi

Find out the Qeema Bhare Karele Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Special Pakistani Dishes. Qeema Bhare Karele is very famous in desi people. At KFoods you can find Qeema Bhare Karele and all the urdu recipes in a very easiest way.

Qeema Bhare Karele

Qeema Bhare Karele in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Special Pakistani Dishes.

Reviews & Comments