پف پسٹری کو بیل کر پھیلا لیں اور پائے ڈش پر اچھی طرح سیٹ کرلیں۔ نمک ملے آدھے آلو روٹی پر پھیلائیں پھر آدھا چیز، مکئ اور مشرومز پھیلائیں۔ اسی طرح دوسری تہہ بھی لگائیں اور آخر میں ہرا دھنیا چھڑک دیں۔ باقی بچی ہوئی پف پسٹری کی باریک پٹیاں کاٹ کر پائے پر ایک جال کی طرح رکھ دیں اور برش سے مکھن یا تیل لگا دیں۔ 180 سینٹی گریڈ پر پہلے سے گرم ہوئے اوون میں سنہرا ہونے تک بیک کرلیں اور پوٹیٹو پائے کو مرینار اسوس کے ساتھ پیش کریں۔