بلینڈر میں کیوبز میں کٹاسلائس ، 1چائے کا چمچہ کارن فلور اور 1/2کپ دودھ کاپیسٹ بناکر ایک طرف رکھ دیں ۔بقیہ دودھ اُبالیں یہاں تک کہ دودھ آدھا رہ جائے ۔ اب دودھ میں ڈبل روٹی والا پیسٹ ملاکر ہلکی آنچ پر پکنے دیں ۔ پھر اس میں 1/4کپ پسی چینی اور 10سے12کٹے پستے ڈال کر مزید 2منٹ پکائیںاور چولہابند کرکے 1/2چائے کا چمچہ پسی الائچی شامل کریں ۔ روم ٹمپریچر پر ٹھنڈاکرنے کے بعد دودھ قلفی والے سانچوں میں ڈال کر رات بھر کے لیے فریز کردیں ۔ تیار ہونے پر قلفی سانچے سے نکالیں اور کٹے پستے سے گارنش کرکے سرو کریں ۔