Parda Biryani Recipe in Urdu

Find delicious Parda Biryani recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Parda Biryani recipe is one of the common and most searched dishes in the Rice, Biryani, & Pulao recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Parda Biryani recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Parda Biryani
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

6049 Views 0 Comments

پردہ بریانی
اجزاء:
ڈواجزاء:
خمیر_____ 2چائے کے چمچ
چینی_____ 1کھانے کا چمچ
گرم دودھ_____ آدھا کپ
میدہ_____ 2کپ
نمک_____ آدھا چائے کا چمچ
کھانے کا تیل_____ 2کھانے کے چمچ
دہی_____ 4کھانے کے چمچ
پانی_____ حسبِ ضرورت

مٹن اجزاء:
مٹن بون لیس_____ 500گرام
کھانے کا تیل_____ آدھا کپ
پیاز_____ 1کپ
ٹماٹر_____ 1کپ
ادرک پیسٹ_____ 1کھانے کا چمچ
لہسن پیسٹ_____ 1کھانے کا چمچ
کالی مرچ_____ آدھا چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر_____ 1چائے کا چمچ
نمک_____ حسبِ ذائقہ
گرم مصالحہ_____ آدھا چائے کا چمچ
جائفل پاؤڈر_____ آدھا چائے کا چمچ
پانی_____ حسبِ ضرورت
جویں_____ 10-15عدد
دارچینی_____ 1-2عدد
کڑی پتہ_____ 2عدد

چاول کے اجزاء:
سرکہ_____ 1کھانے کا چمچ
ذیرہ_____ 1چائے کا چمچ
بھگوئے ہوئے چاول_____ 2کپ
نمک_____ 1اورآدھا چائے کا چمچ
پانی_____ 2اور آدھا کپ
کڑی پتہ_____ 2عدد
ابلے ہوئے مٹر_____ آدھا کپ
ابلی ہوئی گاجریں_____ آدھا کپ

گارنش کے اجزاء:
تلا ہوا پیاز_____ حسبِ ضرورت
دھنیے کے پتے_____ حسبِ ضرورت
تلے ہوئے بادام_____ حسبِ ضرورت
تلے ہوئے کاجو_____ حسبِ ضرورت
زعفران _____حسبِ ضرورت
پگھلا ہوا مکھن_____ چکنا کرنے کے لئے
کلونجی_____ حسبِ ضرورت
ہری مرچیں_____ حسبِ ضرورت
ترکیب:
ڈو کے لئے:
ایک باؤل میں میدہ، نمک، کھانے کا تیل اور دہی ڈالیں۔
اب ایک دوسرے باؤل میں گرم دودھ، چینی اور خمیر ڈال کر مکس کریں اور پانچ سے دس منٹ کے لئے رکھ دیں۔
پھر اس مکسچر کو میدہ میں مکس کریں اور نرم ڈو گوندھ کر ایک گھنٹے کے لئے ڈھانپ کر رکھ دیں۔

مٹن کے لئے:
ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں پیاز ڈالیں اور پیاز کا کچا پن مرنے تک پکائیں۔
اب اس میں ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر دو سے تین منٹ کے لئے پکائیں۔
پھر اس میں ٹماٹر ڈا ل کر اچھی طرح بھون لیں۔
اب اس میں مٹن ڈال کر رنگ تبدیل ہونے تک پکائیں۔
پھر اس میں کالی مرچ، دھنیا پاؤڈر، نمک، گرم مصالحہ، جویں، جائفل پاؤڈر، دارچینی اور کڑی پتہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اب اس میں آدھ کپ پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر دس سے پندرہ منٹ کے لئے پکائیں۔
پھر دوبارہ اس میں آدھا کپ پانی ڈالیں اور ڈھکن سے ڈھانپ کر درمیانی ہلکی آنچ پرپندرہ سے بیس منٹ کے لئیدم پر کر رکھ دیں۔
اب چولہا بند کردیں اورٹھنڈاہونے دیں۔

چاولوں کے لئے:
ایک باؤل میں پانی ابال کر اس میں ذیرہ، نمک، کڑی پتہ اور سرکہ ڈالیں۔
اب اس میں چاول ڈال کر ہلکی آنچ پر تین چوتھائی گلنے تک پکائیں۔

اسمبلنگ کی ترکیب:
ڈو کو ایک گولائی میں بیل لیں۔
ایک شیشے کے باؤل کو مکھن لگا کر چکنا کر لیں اور اس میں کلونجی چھڑک دیں۔
اب ڈو کو شیشے کے باؤل میں ڈال کر اچھے سے ڈھانپ لیں۔
پھر اس میں چاول، مٹن گریوی، تلا ہوا پیاز، مٹر، ابلی ہوئی گاجر اور دھنیے کی تہہ لگا لیں۔
اب اس کے اوپر بادام، کاجو،ہری مرچ ڈالیں اور زعفران کا پانی چھڑک دیں۔
پھر اس کو ڈو سے ڈھانپ دیں۔
اب پہلے سے گرم اوون میں 180ٹمپریچر پر بیس سے تیس منٹ تک یا گولڈن ہونے تک پکائیں۔
Posted By: Syeda Kiran Zahra , Karachi

Find out the Parda Biryani Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Rice, Biryani, & Pulao. Parda Biryani is very famous in desi people. At KFoods you can find Parda Biryani and all the urdu recipes in a very easiest way.

Parda Biryani

Parda Biryani in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Rice, Biryani, & Pulao.

Reviews & Comments