پین کیک آملیٹ بنانے کے لئے دوانڈ و کو پھینٹ کر اس میں دودھ ملائیں ،پھر تھوڑا تھوڑا میدہ ڈالتے ہوئے پھینٹ لیں حسب پسند نمک اور کالی مر چ ملا کر رکھ لیں۔
آملیٹ کا مکسچر بنا نے کے لئے انڈوں کو پھینٹ کر اس میں چوپ کئے ہوئے پیاز ،شملہ مرچ ،ہری مرچیں ، ہر ادھنیا ،نمک اور کا لی مرچ شامل کر لیں
نان اسٹک فر ائینگ پین میں ایک کھانے کا چمچ کو کنگ آئل ڈالیں اور اس میں آدھی پیا لی پین کیک کا مکسچر پھیلا کر ڈال دیں ۔
ایک طرف سے پک جائے اور پین چھو ڑنے لگے تو اسے پلٹ کر اس پر انڈے کا آدھ مکسچر پھیلا کر ڈالیں
اوپر سے ڈھکن رکھ دیں ،ایک سے دو منٹ بعد جب انڈاسیٹ ہو جا ئے تو اس پر آدھ پکا ہوا دوسرا پین کیک رکھ دیں۔ تین سے چار کھانے کے چمچ کو کنگ آئل ڈال کر پین کیکز کو دونو ں طرف سے سنہر ی فرائی کر لیں