Onion Tea Recipe in Urdu

Find delicious Onion Tea recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Onion Tea recipe is one of the common and most searched dishes in the Hot Tea And Drinks recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Onion Tea recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Onion Tea
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

1246 Views 0 Comments

پیاز کی چائے
اجزاء:
پیاز ایسی سبزی ہے جس کے بٖغیر کھانا بننا تو ممکن نہیں ہے بلکل اسی طرح یہ ہماری صحت اور دیگر معملات میں بہت زیادہ اہم سمجھی جاتی ہے۔ ماہرین غذائیت کہتے ہیں کہ پیاز میں وٹامن سی، میگنیشیم، آئرن، کاربوہائیڈریٹ، کولیسٹرول، پروٹینز اور زنک پائے جاتے ہیں جو نزلہ زکام اور کھانسی کے مرض میں آپ کو بہت مدد دیتے ہیں۔ کھانسی کی وجہ سے ہمارے پھیپھڑے درد کرنے لگتے ہیں ارو ہمیں سانس لینے میں بھی تکلیف محسوس ہونے لگتی ہے، اس میں پیاز کی چائے آپ کو نہ صرف سکون دیتی ہے ہے بلکہ کھانسی کو کم کرنے میں بھی خوب مدد دیتی ہے۔
آپ بھی اس سردی خؤد کو نزلے زکام اور کھانسی سے بچانے کے لئے پیاز کی چائے کا زبردست نسخہ اپنائیں اور آرام پائیں۔

اجزاء:
• باریک کٹی ہوئی ایک پیاز،
• ایک کالی مرچ،
• ایک چھوٹی الائچی،
• آدھا چمچ سونف،
• ایک چمچ شہد۔
ترکیب:
• دو کپ پانی میں ایک کٹی ہوئی پیاز ڈال کر اچھی طرح ابال لیں۔
• جب آپ دیکھیں کہ پیاز کا رنگ تبدیل ہورہا ہے تو اس میں کالی مرچ، الائچی اور سونف ڈال کر ایک جوش دے لیں۔
• لیجیئے تیار ہے آپ کی فوائد سے بھرپور پیاز کی چائے، اب اس میں ایک چمچ شہد ڈال کر مکس کریں اور پی لیں۔
• اس کو سردی کے موسم میں روزانہ خود بھی پیئیں اور بچوں کو بھی پلائیں اس سے سینے کی جکڑن بھی نہیں پہوگی اور جما ہوا بلغم بھی نکل باہر آئے گا۔
Posted By: Urooj, Karachii

Find out the Onion Tea Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Hot Tea And Drinks. Onion Tea is very famous in desi people. At KFoods you can find Onion Tea and all the urdu recipes in a very easiest way.

Onion Tea

Onion Tea in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Hot Tea And Drinks.

Reviews & Comments