Nan Khatai Recipe in Urdu

Find delicious Nan Khatai recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Nan Khatai recipe is one of the common and most searched dishes in the Ice Cream & Deserts recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Nan Khatai recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

3682 Views 0 Comments

نان خطائی
اجزاء:
نان خطائی ایک ایسی چیز ہے جس کا ذائقہ اور شہرت برسوں بعد بھی پھیکی نہیں پڑی، اس سے متعلق تاریخی حوالے بتاتے ہیں کہ یہ فارسی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی چھ کے ہیں یعنی یہ چھے اجزا کے اشتراک سے تیار کی جاتی ہے۔ یہ ہمارے یہاں بہت شوق سے کھائی جاتی ہے خاص کر شام کے اوقات میں چائے کے ساتھ اسکا مزہ اور دوبالا ہوجاتا ہے۔

تو آئیے اسے بنانے کا آسان طریقہ آپکو بتاتے ہیں جس کیلیئے آپ کو اوون کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی

درکار اجزاء:

۔ چینی پسی ہوئی 1 کپ
۔ مکھن/ گھی 1 کپ
۔ بیسن ¼ کپ
۔ سوجی 3 چمچ
۔ میدہ 1 کپ
۔ بیکنگ سوڈا دیڑھ چمچ
ترکیب:
۔ سب سے پہلے ایک پیالے میں پسی ہوئی چینی اور گھی ڈال کر اچھے سے مکس کرلیں، اور اسے سائیڈ پر رکھ دیں

۔ دوسرے پیالے میں بیسن، سوجی، میدہ اور بیکنگ سوڈا ڈال کر آپس میں ملا لیں یا چھلنی سے چھان لیں تا کہ تمام اجزاء ایک جان ہوجائیں

۔ اب اسے چینی اور گھی والے مکسچر میں شامل کر کے ہاتھ سے اچھی طریقے سے ملا لیں، اگر یہ آپکو پتلا لگے تو آپ اس میں اضافی میدہ شامل کر سکتی ہیں

۔ تیار شدہ آمیزے کی چھوٹی چھوٹی ٹکیاں بنا کے ایک اسٹیل یا میٹل کی ٹرے پر ہلکا تیل لگا کر اس میں رکھتے جائیں، اگر آپ کے پاس بیکنگ ٹرے ہے تو اسکا استعمال بھی کر سکتی ہیں

۔ اسکے بعد ایک انڈے کی زردی کو پیالے میں توڑ کر برش کی مدد سے ٹکیا کے اوپر لگائیں اور ایک ایک بادام سجاوٹ کیلیئے اس پر لگا دیں

بغیر اوون کے نان خطائی:

۔ ایک بڑی دیگچی میں نمک ڈال کر اس میں اسٹیل کا اسٹینڈ رکھیں اور اسے درمیانی دھیمی آنچ پر گرم ہونے کیلیئے چھوڑ دیں، نمک نہ بھی ہو تو مسئلہ نہیں

۔ جب وہ اچھی طرح گرم ہوجائے تو اس میں ٹرے رکھ کر 30 منٹ کیلیئے ڈھکن لگا کر رکھ دیں، آدھے گھنٹے بعد آپ دیکھیں گے مزیدار نان خطائی بلکل تیار ہوچکی ہوگی۔
Posted By: Humaira, Lahore

Find out the Nan Khatai Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Ice Cream & Deserts. Nan Khatai is very famous in desi people. At KFoods you can find Nan Khatai and all the urdu recipes in a very easiest way.

Nan Khatai

Nan Khatai in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Ice Cream & Deserts.

Reviews & Comments