مرغ کے گوشت کے مناسب سائزکے پارچے بناکر انہیں چند گھنٹے تک کسی ٹھنڈی جگہ میں رہنے دیں۔(لیکن اگر گرمیوں کا موسم ہو تو انہیں فوراًپکائیں)پیاز لچھوں کی شکل میں کاٹ لیجئے۔ادرک،لہسن، لال مرچ، سفید اور سیاہ زیرہ، خشک دھنیا، کالی مرچ اور الائچیوں کو باریک پیس کر ان کا مصالحہ تیار کر لیجئے۔ اب گھی گرم کر کے اس میں پیاز کے لچھے لال کر کے نکال لیجئے۔ اب گھی گرم کر کے اس میں پیاز کے لچھے لال کر کے نکال لیجئے۔ مرغ کے پارچے ثابت لونگ اور دار چینی ڈال کر ہلکی آنچ پر لال کر لیجئے۔ پھر دہی ڈال کر بھوئیے۔ چند منٹ تک بھوننے کے بعد پسا ہوا مصالحہ بھی ڈال دیجئے اور پیاز کے لال کئے ہوئے لچھے پیس کر ملا دیجئے گوشت بھن چکنے کے بعد پانی مناسب مقدار میں ڈال کر اسے گلا لیجئے ۔ حسب پسند شوربہ رکھ لیجئے۔ چھوٹی الائچیاں اور زعفران پیس کر ڈالنے کے بعد تناول فرمائیے۔