دال کو پانی میں اس وقت تک بھگو کر رکھیں جب تک کہ وہ پھول نہ جائے
پھر سل پر پیس کر کپڑے میں چھان لیں
پھر اس میں گھی ایک چھٹانک بیکنگ پاؤڈر یا کھانے کا سوڈا اور دہی ملا کر دیر تک پھینٹیں
یہ مادہ شہد کی طرح گاڑھا ہو، پھر شکر کا ایک تار کا قوام بنا کر رکھ لیں
پھر کڑاہی میں گھی ڈال کر کسی موٹے چھید کی چھلنی یا پونے میں اس مادے کو ڈال کر جھٹکا دیتے رہیں
قطرے کی طرح یہ مادہ کڑاہی میں گرتا جائے گا
گرتے ہی جلد انہیں نکال لیں اور شیرے میں ملاتے جائیں
کیوڑہ گلاب پہلے ہی قوام میں ملا دیں
جب شیرے میں خوب تر ہو جائیں تو انہیں نکال کر تھوڑی دیر کے بعد لڈو بنائی
لڈو بناتے وقت ہاتھوں پر گھی لگا لیں تاکہ لڈو بنانے میں کوئی تکلیف نہ ہو