Mini Pizza Quiches Recipe in Urdu

Find delicious Mini Pizza Quiches recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Mini Pizza Quiches recipe is one of the common and most searched dishes in the Italian Food recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Mini Pizza Quiches recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Mini Pizza Quiches
chef Recommended By Chef
time-clock 00.15 To Prep
time-clock 00.20 To Cook
2-3 Servings
Tips About Recipe

1279 Views 0 Comments

منی پیزا شِکم پُر
اجزاء:
• تیل _____2 کھانے کے چمچ
• پیاز باریک کٹی ہوئی _____1 عدد
• مرغی کا گوشت، بنا ہڈی کے _____آدھ کلو گرام
• لال مرچ کُٹی ہوئی _____1 چائے کا چمچ
• کالی مرچ پسی ہوئی _____آدھ چائے کا چمچ
• نمک _____حسبِ ذائقہ
• لہسن کا پیسٹ _____1 چائے کا چمچ
• دھنیا _____1 چوتھائی گٹھی
• گاجر کٹی ہوئی _____1 عدد
• سرکہ _____آدھ چائے کا چمچ
• شملہ مرچ، کٹی ہوئی _____آدھی
• ڈبل روٹی _____حسبِ ضرورت
• موزریلا چیز _____حسبِ ضرورت
• زیتون _____حسبِ ضرورت
• دھنئے کا تیل _____بیکنگ کے لئے

ترکیب:
• سب سے پہلے ایک برتن میں تیل گرم کریں اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈال کر برائون کرلیں۔
• اب اس میں مرغی کا بغیر ہڈی کا گوشت ڈالیں اور دو منٹ تک چمچ چلائیں۔
• اب اس میں کُٹی ہوئی لال مرچ،پسی ہوئی کالی مرچ، نمک، لہسن کا پیسٹ اور دھنیا ڈال کر ایک منٹ تک اچھی طرح مکس کریں۔
• اب اس میں کٹے ہوئے گاجر کے ٹکڑے ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ پھر اس میں سرکہ ملائیں اور کٹی ہوئی شملہ مرچ ڈال کر ایک منٹ تک اچھی طرح مکس کریں جب یہ عمل مکمل ہو جائے تو چولہا بند کردیں۔
• اب ڈبل روٹی کے سلائس لے کر پلاسٹک کے سانچے کی مدد سے ان کے بیچ کا گول حصہ نکال لیں۔
• ایک سانچہ دوسرے سے تھوڑا بڑا ہونا چاہئے تاکہ پیزا کے لئے مناسب سائز کے حصے نکل سکیں۔
• اب ڈبل روٹی کے ان دو گول کٹے ہوئے حصوں کو بیکنگ ٹرے میں ایک دوسرے کے اوپر تلے رکھیں۔
• اب ڈبل روٹی کے ان گول ٹکڑوں کو پہلے سے تیار کردہ آمیزے سے بھر لیں، پھر ان پر تھوڑی سی چیز، زیتون اور کُٹی ہوئی لال مرچ ڈال دیں اور برش کی مدد سے دھنئے کے تیل سے پوری طرح اسے چُپڑ دیں۔
• اب ان پر تھوڑی سے خشک میتھی چھڑک دیں اور 350 ڈگری پر 15 منٹ کے لئے بیک کرنے کے لئے رکھ دیں۔
• مزیدار چھوٹا پیزا تیار ہے ۔
Posted By: Wafa, Abbottabad

Find out the Mini Pizza Quiches Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Italian Food. Mini Pizza Quiches is very famous in desi people. At KFoods you can find Mini Pizza Quiches and all the urdu recipes in a very easiest way.

Mini Pizza Quiches

Mini Pizza Quiches in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Italian Food.

Reviews & Comments