Lab e Shireen Recipe in Urdu

Lab e Shireen

6632 Views 0 Comments

لب شیریں
اجزاء:
لبِ شیریں ٹرائفل جو بنے بھی جلدی اور آسانی سے لیکن کھانے میں اتنا رنگ برنگ ذائقہ دار کے دل خوش ہوجائے۔
ترکیب:
٭ ایک پیکٹ فالودے کی سویاں پانی میں ڈال کر ابال لیں اور فوری ٹھنڈے پانی میں ان کو بھگو دیں۔

٭ دو کلو دودھ میں آدھا کلو پاؤڈر والا دودھ ڈال کر ایک گھنٹے تک اچھی طرح پکائیں۔

٭ ایک پیکٹ کریم کو دودھ میں ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔

٭ ایک چھوٹی پیالی میں ایک کپ دودھ اور آدھا کپ پاؤڈر دودھ ڈال کر اچھی طرح چمچ سے ملائیں اور اس میں چار چمچ روح افزاء ڈال کر مکس کر لیں۔

٭ کیلے، سیب، امرود، انگور، فالسے، چیکو جو بھی پھل آپ کے پاس موجود ہے ان کو باریک کاٹ لیں۔

٭ سادا کیک یا کپ کیک بازار کے بنے ہوئے لے لیں اور ان کو چھوٹے چھوٹے چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔

٭ ایک بڑے سرونگ پیالے میں کٹے ہوئے کیک کے ٹکڑوں کر اچھی طرح رکھیں ایک تہہ بنالیں۔

٭ پھر اس کے اوپر کٹے ہوئے پھل کی ایک تہہ رکھیں۔

٭ چاروں طرف روح افزاء والا دودھ ڈالیں۔

٭ ابلی ہوئی فالودے والی سویاں رکھیں۔

٭ کریم والا دودھ ڈالیں۔

٭ پھر پھل اور ڈرائی فروٹس ڈال کر ایک بار پھر روح افزاء اور کریم ڈال دیں۔

٭ لیجئیے مزیدار، رنگ برنگا سا لبِ شیریں ٹرائفل تیار ہے اب اس کو سروو کیجیے۔

Posted By: Syeda Kiran Zahra , Karachi

Add Your Recipe

Find out the Lab e Shireen Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Eid Special. Lab e Shireen is very famous in desi people. At KFoods you can find Lab e Shireen and all the urdu recipes in a very easiest way.

Lab e Shireen

Lab e Shireen in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Eid Special.

Latest Articles

Reviews & Comments