لبِ شیریں
اجزاء:
•جیلی_____ 100 گرام
•1 لیٹر_____ دودھ
•کیلے_____ 2 عدد
•انگور_____ 150 گرام
•آم_____ 150 گرام
•کسٹرڈ پاؤڈر_____ آدھ کپ
•سوّیاں_____ 100 گرام
•چینی_____ آدھ کپ
•ونیلا ایسنس_____ 1 کھانے کا چمچ
•بادام چوپ_____ 50 گرام
•پستہ چوپ_____ 50 گرام
•کشمش_____ 50 گرام
•کریم_____ آدھ کپ
•مکس فروٹس_____ 150 گرام
ترکیب:
اب ایک پین میں دودھ لے کر ہلکا سا پکا لیں ۔
اب اس میں کسٹرڈ پاؤڈرکو تھوڑے سے دودھ میں حل کر کے ڈال دیں ۔
اب اس میں سویاں ڈال دیں۔
اب اس کو پانچ منٹ تک پکا لیں۔
اب س میں چینی،ونیلا ایسنس ،کشمش،بادام ،پستہ ڈا ل کر دو سے تین منٹ تک پکا لیں اور ٹھنڈا کر لیں ۔
اب اس میں مکس فروٹس انگور، آم،کیلا،،کریم اور جیلی ڈال کر مکس کر کے گارنش کر لیں۔
آپکی مزے دار لبِ شیریں تیار ہے۔
Posted By: Syeda Kiran Zahra , Karachi
Add Your Recipe