Quwat e Mudafiat Barhane Wali Chatni Recipe in Urdu

Find delicious Quwat e Mudafiat Barhane Wali Chatni recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Quwat e Mudafiat Barhane Wali Chatni recipe is one of the common and most searched dishes in the Chutney Recipes recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Quwat e Mudafiat Barhane Wali Chatni recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Quwat e Mudafiat Barhane Wali Chatni
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

40119 Views 1 Comments

قوت مدافعت بڑھانے والی چٹنی
اجزاء:
خواتین چٹنیوں کی بڑی شوقین ہوتی ہیں اور چٹ پٹے کھانوں کے ساتھ تو آپ یقینی طور پر مختلف چٹنیوں کا استعمال کرتے ہی ہیں، اور چٹنی کے ذائقے سے لطف اندوز ہوتے رہتے ہیں۔ کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ چٹنی بھی آپ کو کوئی فائدہ دے سکتی ہے؟ شاید نہ سوچا ہو کیونکہ ہمیں کھانے کے ذائقوں سے مطلب ہوتا ہے۔
لیکن آج ہم آپ کو بتاتے ہیں ایسی عام طبی چٹنی یا جسے گھر میں آپ ہری چٹنی کہتے ہیں، جو نہ صرف کھانے میں مذیدار ہے بلکہ اس کے حیرت انگیز فوائد بھی ہیں:
• طبی چٹنی سے آپ کا مدافعتی نظام اچھا ہوگا، مختلف وائرل جراثیموں اور انفیکشنز سے نجات ہوگی۔
• بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتی ہے، دل کو راحت دیتا ہے۔
• اس سے آپ کا نظامِ ہاضمہ اچھا ہوتا ہے۔یہ موٹاپے کو کنٹرول کرتی ہے اور جسم میں کولیسٹرول کو بڑھنے سے روکتی ہے۔
ترکیب:
• سب سے پہلے ہرا دھنیا، پودینہ، ہری مرچیں، لہسن، ادرک اور لیموں کو اچھی طرح دھو لیں۔
• ادرک اور لہسن کو چھیل کر صاف کریں اور کاٹ لیں۔ ساتھ ہی ہری مرچوں کی ڈنڈیاں بھی توڑ لیں۔
• بلینڈر میں ادرک کے کٹے ہوئے ٹکڑے ، لہسن کے جوے، دار چینی، اناردانہ، ہلدی، کالی مرچیں، زیرہ، لیموں کا رس، ہری مرچیں، دھنیا، پودینہ، آدھا کٹا ہوا کھیرا اورتھوڑا سا پانی ڈال کر چلائیں اور تمام چیزوں کا ایک آمیزہ تیار کرلیں۔لیجیئے طبی ہری چٹنی تیار ہے۔

ضروری ٹپس:
• اس چٹنی کو بنانے کے لئے آپ پانی کا زیادہ استعمال نہ کریں کیونکہ اس کی جگہ ہم نے کھیرا بھی استعمال کیا ہے۔
• سوکھی ہلدی، کالی مرچیں اور ثابت دار چینی نہ ہو تو سب چیزوں کا پاؤڈر استعمال کریں۔چاہیں تو ان تمام چیزوں کو سل بٹے پر پیس لیں۔ پسی ہوئی چٹنی کا ذائقہ سب سے اچھا اور مزیدار ہوتا ہے۔
نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
Posted By: Aneela, Lahore

Find out the Quwat e Mudafiat Barhane Wali Chatni Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Chutney Recipes. Quwat e Mudafiat Barhane Wali Chatni is very famous in desi people. At KFoods you can find Quwat e Mudafiat Barhane Wali Chatni and all the urdu recipes in a very easiest way.

Quwat e Mudafiat Barhane Wali Chatni

Quwat e Mudafiat Barhane Wali Chatni in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Chutney Recipes.

Reviews & Comments

ماشاء اللہ زبردست جزاک اللہ کمال کی چٹنی ھے خوراک بھی اور صحت بھی

  • ???? ???? ???? ???? ???? ???? ,