•چاول چن کر صاف کر کے دو تین گھنٹے تک بھگوئے رکھیں
•پانی الگ کر کے باریک پیس لیں
•کھوئے اور بالائی کو آپس میں پھینٹیں کہ یکجان ہو جائیں
•اسی میں پسی ہوئی زعفران اور الائچی کے دانے پیس کر شامل کر دیں
•دیگچے میں دودھ ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھیں
•جوش آجائے تو پسے ہوئے چاول ملا دیں چمچہ چلاتے رہیں
•پکنے پر آئے تو کھویا، بالائی وغیرہ اور چینی ڈال دیں
•چینی اچھی طرح گھل مل جائے اور شیرہ جذب ہونے لگے تو سمجھیں فرنی تیار ہو گئی ہے
•کیوڑہ ڈالیں اور چندمنٹ تک دم پر رہنے دیں
•کسی کھلے برتن میں فرنی اور پستہ بادام چھڑکیں