Kharay Masalay Ki Biryani Recipe in Urdu

Kharay Masalay Ki Biryani
Recommended By Chef 00.40 To Prep
7 Servings 00.35 To Cook
Tips About Recipe 2103 Views
0 Comments

کھڑے مصالحے کی بریانی

اجزاء:
1. چکن_____ 1 کلو
2. پیاز_____ 2 عدد باریک کٹی ہوئی
3. لہسن ادرک کا پیسٹ_____ 3 کھانے کے چمچ
4. دہی_____ 1 پیالی پھینٹی ہوئی
5. سرخ مرچ_____ ایک کھانے کا چمچ پسی ہوئی
6. ہلدی_____ آدھ چائے کا چمچ
7. نمک_____ حسبِ ذائقہ
8. دھنیا_____ 1 چائے کا چمچ پسا ہوا
9. جائفل جاوتری_____ 1 چوتھائی چائے کا چمچ پسی ہوئی
10. گرم مصالحہ_____ آدھ چائے کا چمچ پسا ہوا
11. ٹماٹر_____ 4 عدد کٹے ہوئے گول قتلے
12. سبز مرچ_____ 8 عدد کٹی ہوئی
13. پودینہ_____ آدھی گٹھی باریک کٹا ہوا
14. ہرا دھنیا_____ آدھی گٹھی باریک کٹا ہوا
15. کڑی پتہ_____ 30 عدد
16. کوکنگ آئل_____ ڈیڑھ پیالی
17. چاول_____ 1 کلو
18. سیاہ زیرہ_____ آدھ چائے کا چمچ
19. لونگ_____ 10 عدد
20. ثابت سیاہ مرچ_____ آدھ چائے کا چمچ
21. بڑی الائچی_____ 4 عدد
22. دار چینی_____ 1 انچ کا ٹکڑا
23. ہری مرچ_____ 6 عدد
24. تیز پات_____ 2 عدد
25. پودینے کے پتے_____ 10 عدد

پین میں ایک پیالی آئل گرم کرکے پیاز ڈال دیں اور گولڈن براؤن کرکے نکال لیں۔
اسی آئل میں گوشت، ادرک لہسن کا پیسٹ، دھنیا، سرخ مرچ، ہلدی اور نمک ڈال کر تیز آنچ پر مصالحہ بھونیں۔
مصالحے سے آئل علیحدہ ہونے لگے تو دہی ڈال دیں اور مسلسل بھونتے جائیں۔
پسا ہوا گرم مصالحہ اور جائفل جاوتری ڈال کر مزید پکائیں۔
چاولوں کو آدھے گھنٹے کےلئے بھگو دیں۔
علیحدہ دیگچی میں پانی پکنے رکھ دیں، اُبال آجائے تو تین چائے کے چمچ نمک اور چاولوں کا سارا مصالحہ ڈال دیں۔
چاول ایک کنی رہ جائیں تو چھلنی میں نتھار کر ٹھنڈے پانی سے گزار لیں۔
دیگچی میں پہلے مرغی کا قورمہ پھر تلی ہوئی پیاز، ٹماٹر کے قتلے، پودینہ، ہرا دھنیا، سبز مرچیں اور آخر میں چاولوں کی تہہ بچھا دیں۔
پھر دیگچی کا ڈھکن ڈھانک کر بریانی دھیمی آنچ پر دَم پر لگا دیں۔
فرائنگ پین میں بقیہ آدھی پیالی آئل گرم کرکے کڑی پتہ ڈال دیں۔
یہ بگھار چاولوں کے اوپر ڈال دیں۔
کھڑے مصالحے کی بریانی تیار ہے۔

Posted By: Samreen, karachi

Find out the Kharay Masalay Ki Biryani Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Rice, Biryani, & Pulao. Kharay Masalay Ki Biryani is very famous in desi people. At KFoods you can find Kharay Masalay Ki Biryani and all the urdu recipes in a very easiest way.

Kharay Masalay Ki Biryani

Kharay Masalay Ki Biryani in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Rice, Biryani, & Pulao.

مزید چاول٬ بریانی اور پلاؤ ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment