گوشت کے پارچے بنوالیجئے۔
ان پر پہلے نمک اور پھر دہی لگائیے آدھی پیازکے لچھے کتر کر گھی میں لال کر لیجئے اور نکال لیجئے۔
گوشت کو دیگچے میں ڈال کر اس پر دہی چھوڑ کر دونوں کو اس پیاز سے بگھار دیجئے۔
پھر دھنئے کا پانی ڈال دیجئے اور پارچوں کو بار بار پلٹئے۔
جب گوشت خوب اچھی طرح بھن جائے تو اس کے گلنے کے لائق پانی ڈال کر دیگچے کو ڈھانک دیجئے۔
جب پانی خشک ہو جائے تو باقی آدھی پیازکے لچھوں کو فرائی پین میں لال کر کے دیگچے میں ڈال دیجئے اور کفیگر سے خوب اچھی طرح مل دیجئے۔
پھر کچھ مصالحہ پسا ہوا اور باقی ثابت ڈال دیجئے۔
اور اسے گوشت میں گھلنے ملنے اور پکنے دیجئے۔
جب پک جائے تو ابلے ہوئے چاول گوشت کی تہ کے اوپر بچھا دیجئے۔
پندرہ بیس منٹ تک پلاؤ کو دم پر رہنے دیجئے۔
اس کے بعد اوپر سے گھی ڈال کر دیگچہ چولہے سے اتارلیجئے۔
بعض لوگ اس میں لعاب بھی رکھتے ہیں۔
اگر ایسا کرنا ہوتو دوسری مرتبہ پیاز ڈالتے وقت تھوڑا پانی زیادہ ڈال دیں۔