کڑاہی میں 2/1 کلو کھویا ڈال کر ہلکی آنچ پر5 سے7 منٹ تک بھون لیں۔
پھر تھوڑا سا کھویا اٹھا کر انگلیوں کی مدد سے مسلیں،اگر گولی سی بن جائے تو اس کا مطلب کہ یہ تیار ہے۔پھرالائچی پاؤڈر ڈال کر ملا لیں۔
اب چولہا بند کردیں اور کھوے کو کڑاہی میں ہی پھیلا کر ٹھنڈا کریں۔
جب نیم گرم رہ جائے تو اس میں 125 گرام کاسٹر شوگر اور 1 چٹکی پسی الائچی ڈال کر مکس کریں اور پہلے سے چکنی کی ہوئی ٹرے میں ڈال کر پھیلا دیں۔
اب چاندی کے ورک سے سجا کر 7 سے 8 گھنٹے جمنے کے لیے چوڑ دیں ۔ جمنے کے بعد چو کور ٹکڑے کاٹ کر سرو کریں