شیرے کے لئے ایک کلو چینی میں 250گرام پانی ملا کر پکائیں ، یہاں تک کہ اس میں ابال آجائے ۔اب اسے چولہے سے اتار لیں ۔جلیبی بنانے کے لئے 100گرام خمیر، 200گرام میدہ،ایک چٹکی سوڈا اور 100گرام پانی کو مکس کر کے پیسٹ بنا لیں ۔اب اس مکسچر کو جلیبی کے کپڑے میں ڈال کر گرم تیل میں جلیبیاں بنائیں ۔پھر انہیں فرائی کریں، یہاں تک کہ وہ دونوں طرف سے براو¿ن ہو جائیں ۔اب انہیں تیار کئے ہوئے شیرے میں ڈالیں اور سرو کریں ۔