سردی کی دعوت میں گرما گرم چٹخارہ فش.. گھر میں بازار جیسی مچھلی پکا کر سب کو حیران کردیں

Looking for a delicious and healthy meal option. Try our سردی کی دعوت میں گرما گرم چٹخارہ فش.. گھر میں بازار جیسی مچھلی پکا کر سب کو حیران کردیں, it's a perfect choice for those in search of easy and simple recipes that cater to both taste and nutrition. You can find this fantastic recipe in both Urdu and English, making it accessible to a wide audience. Whether you're a seasoned chef or a beginner in the kitchen, this سردی کی دعوت میں گرما گرم چٹخارہ فش.. گھر میں بازار جیسی مچھلی پکا کر سب کو حیران کردیں is a versatile option that promises a mouthwatering experience. Enjoy the simplicity of our easy recipes while savoring the goodness of a homemade, healthy meal.

اجزاء

مچھلی کے ٹکڑے = 1 کلو

لہسن پیسٹ = 2 کھانے

لیموں کا رس = 2 کھانے کے چمچے

نمک = حسب ذائقہ

سرخ مرچ پاؤڈر = 1 کھانے کا چمچہ

ہلدی پاؤڈر = 1 چائے کا چمچہ

املی کا گودا = 1 کپ

سرخ مرچ (کٹی ہوئی) = 2 کھانے کے چمچے

لہسن، ادرک کا پیسٹ = 1 کھانے کا چمچہ

کالا نمک = 1 کھانے کا چمچہ

ہلدی پاؤڈر = 1 چائے کا چمچہ

بیسن = 4 کھانے کے چمچے

اجوائن (بھنی اور پسی ہوئی) = 1چائے کا چمچہ

تیل = حسب ضرورت

پانی =2 کھانے کے چمچے

بنانے کا طریقہ

سب سے پہلے مچھلی کے ٹکڑوں کو اچھی طرح دھو کر خشک کر لیں اب اس میں لہسن پیسٹ، لیموں کا رس، نمک، ہلدی پاؤڈر، سرخ مرچ پاؤڈر ڈال کر 15 منٹ کے لئے میرینیٹ کر کے رکھ دیں .

اب توے کو ہلکا سا چکنا کر کے ہر مچھلی کے ٹکڑے کو توے پر رکھ کر دونوں سائیڈز سے پانی خشک ہونے تک فرائی کر لیں. ایک پیالے میں املی کا گودا، سرخ مرچ ، ہلدی پاؤڈر، لہسن، ادرک پیسٹ، کالا نمک، بیسن، اجوائن اور دو کھانے کے چمچے تیل ڈال کر میرینیٹ کرکے بیٹر تیار کر لیں. اس کے بعد کڑاہی میں تیل گرم کر کے ایک ایک مچھلی کے ٹکڑے کو بیٹر میں ڈپ کر کے فرائی کرلیں. لیجیے چٹخارے دار تلی ہوئی فش تیار ہے. چٹنی اور لیموں کے ساتھ پیش کریں.

By Khush Bakht  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   1920 Views   |   23 Nov 2023
Related Recipes
Reviews & Comments