ہری پیاز کے ڈھنٹل اور پتیاں علیحدہ علیحدہ کاٹ کر رکھ لیں۔ مشرومز کو ٹن سے نکال کر ان کے چھوٹے ٹکڑے کرلیں۔ نوڈلز کو ابالنے کے لئے بڑے پین میں چھ سے آٹھ پیالی پانی ابالنے رکھیں اور ابال انے پر اس پر نمک اور نوڈلز ڈال دیں۔ پیکٹ پر دی ہوئی ہدایت کے مطابق یا اٹھ سے دس منٹ ابالیں، چولہے سے اتار کر ایک پیالی ٹھنڈا پانی ڈال کر ڈھک دیں۔ تین سے چار منٹ کے بعد چھلنی میں چھان لیں اور پلیٹر میں ڈال کر اس پر ایک کھانے کا چمچ اولیوآئل چھڑک کر رکھ دیں۔ اس سلاد کی ڈریسنگ بنانے کے لئے ایک پیالے میں اولیو آئل، نمک ، سویا ساس، لیموں کا رس، براؤن شوگر اور ہاٹ چلی ساس ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔ پھر اس باریک چوپ کئے ہوئے ہری پیاز کے ڈھنٹل ڈال کر ملائیں اور اسے دو سے تین گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ ابلے ہوئے نوڈلز کو پیالے میں ڈال کر اس میں مشرومز اور ہری پیاز کی پتیاں ڈال کر ملائیں، پھر اس پر تیار کی ہوئی ڈریسنگ ڈال کر دو چمچ کی مدد سے ملالیں تاکہ پورے سلاد پر ڈریسنگ پھیل جائیں۔ خوبصورتی سے پلیٹر میں نکال لیں اور سرو کریں۔