حلوہ پوری چنے
اجزاء:
چنے کے لئے:
•چنے_____ 500گرام
•پیاز_____ 2عدد
•ٹماٹر_____ 2عدد
•سبز مرچ_____ 3عدد
•لہسن چوپ_____ 1-1/2چائے کے چمچ
•نمک_____ حسبِ ذائقہ
•دھنیا پاؤڈر_____ 1-1/2چائے کے چمچ
•میتھی دانہ_____ 1/2چائے کا چمچ
•پانی_____ 1کپ
•چنے کا پیسٹ_____ 150 گرام
پوری کے لئے:
•میدہ_____ 3 کپ
•پانی_____ 1-1/2 کپ
•کھانے کا تیل_____ 1لیٹر
حلوے کے لئے:
•سوجی_____ 250گرام
•چینی_____ 500گرام
•پانی_____ 1لیٹر
•آئل_____ 250گرام
•الائچی_____ 6عدد
•کھانے کا رنگ_____ 1/چائے کے چمچ
•کاجو_____ گارنش کے لئے
ترکیب:
چنے کے لئے:
ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اوراس میں پیازڈال کر براؤن کرلیں ۔
اب میں لہسن پیسٹ ، ادرک پیسٹ ڈال کر دو منٹ تک پکالیں ۔
اب اس میں ٹماٹر ،سبز مرچ ،کلونجی ،اُبلے ہوئے چنے پیسٹ ، چھولے مصالحہ ڈال کر دو منٹ تک پکا لیں ۔
اب اس میں چنے ڈا ل کر مزید دو منٹ تک پکا لیں اور پانی (تین کپ )ڈال کر دس منٹ تک پکالیں ۔
آپکے مزیدار چنے تیا رہیں ۔
پوری کے لئے:
ایک باؤل میں میدہ لیں اوراس میں کھانے کا تیل (2 کھانے کے چمچ)، پانی اور نمک ڈال کر مکس کرلیں ۔
اب اسے گوندھ کر تیس منٹ تک فریج میں رکھ دیں ۔
اب گُندھے ہوئے میدے کی گول گول پوریاں بنا لیں ۔
اب ایک پین میں کھانے کاتیل لیں اورا س میں تیا رشدہ پوریاں ڈال کر فرائی کرلیں ۔
آپکی مزیدار پوریاں تیا ر ہیں ۔
حلوے کے لئے:
ایک پین میں پانی لیں اوراس میں الائچی اور چینی ڈال کر شیرہ بنا لیں ۔
اب ایک پین میں گھی لیں اوراس میں سوجی ڈال کر براؤن کر لیں ۔
اب براؤن کی ہوئی سوجی کو تیار شدہ شیرے میں ڈال دیں اور گا ڑھا ہونے تک پکالیں ۔
کھانے کا رنگ ڈال کر مکس کر لیں ۔
آپکا مزیدار حلوہ تیا رہے ۔
Posted By: Natasha, Lahore
Add Your Recipe