گرلڈ سینڈوچ
اجزاء:
مرغی کی بوٹیاں اُبلی اور ریشہ کی ہوئی...........3پیالی
ڈبل روٹی ...........8سلائس
کٹی ہوئی لال مرچ ...........ایک چائے کا چمچہ
پیاز باریک کٹی ہوئی...........ایک عدد
باربی کیو ساس...........½پیالی
ہر ا دھنیاچوپ کی ہوئی...........¼پیالی
پھیکا مکھن...........3کھانے کے چمچے
چیدر پنیر ...........8سلائس
نمک ...........حسب ذائقہ
زیتون کا تیل...........ایک کھانے کا چمچہ
ترکیب:
فرائننگ پین میں تیل گرم کریں‘ اس میں مرغی‘ لال مرچ اور پیاز بھونیں‘ پھر باربی کیو ساس اور ہرا دھنیا ملاکر چولہا بند کردیں۔فرائننگ پین میں مکھن پگھلاکر ڈبل روٹی سینک لیں۔ آدھے سلائسوں میں ایک‘ ایک پنیررکھیں اور مرغی کی تہہ لگاکر باقی سلائس اسکے اُوپر رکھ دیں۔سینڈوچز کو ہلکی آنچ پر چکنے فرائننگ پین میں دونوں جانب سے سینکیں اور درمیان سے کاٹ کر پیش کریں۔
Posted By: Syeda Kiran Zahra , Karachi